Daily Roshni News

جرمنی، میلادالنبی ﷺ  جلوس اور کانفرنس 2023کا اہتمام یکم اکتوبر کو کیا جا ئے گا۔

جرمنی، میلادالنبی ﷺ  جلوس اور کانفرنس 2023کا اہتمام

یکم اکتوبر کو عمران بٹ کی زیر نگرانی کیا جا ئے گا۔

عاشقان ِرسول  کوشرکت کی  دعوت ِ خاص دی جاتی ہے۔

جرمنی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) ماہ نور ربیع الاول کی پہلی تاریخ  سے لیکر بارہ تک  تمام مساجد اور اسلامی مراکز میں خاتم الانبیاء سید المرسلین ، احمد مجتبےٰ محمد مصطفےٰ ﷺ کے یوم ولادت پاک کے سلسلے میں محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ متذکرہ محافل میلاد النبیﷺ میں آپﷺ سے عقیدت و محبت کا والہانہ اظہار کیا جاتا ہے۔ جرمنی کے شہر کیفلار میں گزشتہ چند سالوں سے عمران ایوب بٹ عطاری کی زیر   نگرانی سالانہ جلوس اور میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ امسال اس کا انتظام و انصرام یکم اکتوبر بروز اتواردن ایک بجے عید میلاد النبیﷺ کےسلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا بعدازاں نبی رحمت ﷺ و الہانہ خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میلاد النبیﷺ کا نفرنس کا انعقاد ہو گا مذکورہ کانفرنس میں جرمنی کے مختلف شہروں سے علمائے کرام، نعت خواں حضرات اپنی حاضری پیش کرنے کی سعادت حاصل کر یں گے۔ جبکہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ سے معروف مذہبی اسکالر علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی خصوصی شرکت اور خطاب فرمائیں گے۔ متذکرہ جلوس اور کا نفرنس کے اختتام پر لذت کام و دہن کے سلسلے میں شرکاء کی تواضع لنگر ِ محمد ی سے کی جائے گی۔ اس پروگرام میں عاشقان رسول کو شرکت کے لئے دعوت ِ خاص دی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading