Daily Roshni News

جمعتہ المبارک کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں کمیونٹی کے متحرک حضرات کی بیٹھک ہوئی،

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) 22ستمبر بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عشاء کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں کمیونٹی کے متحرک حضرات کی بیٹھک ہوئی، جس میں پاکستان کی موجودہ صورتحال ، مسلمانوں کی زوال پزیری  کے اسباب ، معاشی و معاشرتی معاملات اور طبقاتی  منفی سوچ پر میاں عاصم محمود، محمد جاوید عظیمی ، عمران علی چوہدری، عرفان شیخ (روٹرڈیم) ، چوہدری محمد اقبال ، علی اعجاز چوہدری، خادم حسین بٹ، جاوید  بٹ پیارے، بنارس چوہدری ، خالد سلطان اور دیگر نے بھرپور  تبادلہ خیال کیا جبکہ میاں عمران نے اپنے مخصوص انداز میں انسانی صحت، جسمانی قوت میں اضافے اور اس  کومتحرک رکھنے کے لئے مفید مشورے دینے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں سپر ٹانک کا خصوصی تذکرہ بھی کیا جس میں تمام شرکاء نے  بے حددلچسپی کا اظہار  کیا۔

Loading