Daily Roshni News

جے یو آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پرتشویش کا اظہار

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

ترجمان کے مطابق انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایاکہ جے یو آئی نے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پرتشویش کا اظہار کیا اور مشورہ دیا کہ دونوں برادر اسلامی ملک افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں۔

اس حوالے سے مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھاکہ حالات کے بہتری کیلئے سیاسی اور عسکری سطح پردونوں ملکوں میں رابطہ ہوناچاہیے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کیلئے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں دستوری کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی گئیں، دستوری کمیٹی کی سفارشات پرمشاورت کا عمل رات گئے تک جاری رہے گا۔

Loading