Daily Roshni News

حج کے متبرک دنوں کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔

حج کے متبرک دنوں کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عقیدت و احترام سے منعقد

کی گئی، علمائے کرام اور نعت خواں حضرات کی بھرپور شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )جمعرات 23 مئی کو ایام حج کی نسبت سے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عظیم الشان محفل بعنوان زیارت حرمین الشریفین کا اہتمام کیا گیا جس کی نگرانی امام وخطیب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم علامہ حافظ محمد عمران قادری نے کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب مفتی فرحان علی شیخ مدنی نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عادل بشیر ، سیالکوٹ اور عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں قاری شاہد محمود قادری نے حاصل کی۔ علامہ ڈاکٹر محمد اشفاق امام و خطیب پاکستان اسلامک سنٹر روٹرڈیم اور علامہ عادل بشیر امام وخطیب جامع مسجد الکرم ایمسٹرڈیم نے محفل پاک میں خصوصی شرکت فرمائی۔

Loading