Daily Roshni News

حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمداقبال رحمتہ اللہ علیہ کا خراج عقیدت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں حضرت ڈاکٹر علامہ محمداقبال رحمتہ اللہ علیہ کا خراج عقیدت

مریم از یک نسبت عیسی عزیز

از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز

نور چشم رحمة للعالمین

آن امام اولین و آخرین

بانوی آن تاجدار ہل اتے

مرتضی مشکل گشا شیر خدا

مادر آن مرکز پرگار عشق

مادر آن کاروان سالار عشق

مزرع تسلیم را حاصل بتول

مادران را اسوۂ کامل بتول

رشتۂ آئین حق زنجیر پاست

پاس فرمان جناب مصطفی است

ورنہ گرد تربتش گردیدمی

سجدہ ہا بر خاک او پاشیدمی

ترجمہ

حضرت مریم تو حضرت عیسٰی علیہ السلام  سے نسبت کی بنا پر عزیز ہیں جبکہ حضرت سیدہ فاطمہ الزاھرہ سلام اللہ علیہا مجھے  تین نسبتوں سے عزیز ہیں پہلی نسبت یہ کہ آپ سلام اللہ علیہا حضوررحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی نورِنظر ہیں جو پہلوں اور آخروں کے امام ہیں دوسری نسبت یہ کہ آپ  سلام اللہ علیہا ہل اتٰی کے تاجدار کی حرم ہیں

 جو اللہ کے شیر ہیں اور مشکلیں آسان کر دیتے ہیں تیسری نسبت یہ کہ آپ سلام اللہ علیہا اُن کی ماں ہیں جن میں سے ایک عشقِ حق کی پرکار کے مرکز بنے اور دوسرے عشقِ حق کے قافلے کے سالار بنے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا تسلیم کی کھیتی کا حاصل تھیں اور آپ سلام اللہ علیہا مسلمان ماوں کے لئے اسوہ کامل بن گئیں

 اللہ تعالٰی کی قانون کی ڈوری نے میرے پاوں باندھ رکھے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم  کے فرمان کا پاس مجھے روک رہا ہے

ورنہ میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علییہا کے مزار کا طواف کرتا اور اس مقام پر سجدہ ریز ہوتا۔۔۔۔۔۔

Loading