Daily Roshni News

حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی سالانہ عرس 2024کی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی۔

حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی سالانہ عرس 2024کی تقریب

28جنوری کو غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

مراقبہ ہال ہالینڈ کے اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔میاں  عمران۔۔۔تصاویر ۔۔۔بنارس علی)سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم  برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے سالانہ عرس مبارک  کی بابرکت تقریب ہر سال مرکزی مراقبہ ہال  کراچی کے زیر اہتمام 27جنوری کو منعقد کی  جاتی ہے۔

مراقبہ ہال ہالینڈ بھی ہر سال باقاعدگی سے مذکورہ تقریب کا انتظام و انصرام کرکے صاحب ِ عرس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ گزشتہ روز بروز ہفتہ20جنوری 2024کو مراقبہ ہال ہالینڈ کا اہم اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن سے چوہدری اکرام الحق نے کیا۔ مجتبےٰ خادم بٹ، جاوید عظیمی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ میاں مظفر حسین نے عارفانہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اجلاس میں موجود میاں عاصم محمود، چوہدری محمد الیاس، چوہدری محمد اقبال ، میاں آفتاب، چوہدری عمران چھیر، محمد عرفان اور دیگر معزز حضرات نے عرس مبارک کی بابرکت تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی اپنی آراء پیش کیں۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے معزز ساتھیوں کی آراء کی روشنی میں عرس مبارک کی تقریب  کو حتمی  شکل دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ متذکرہ تقریب بروز اتوار28جنوری کو دن تین بجے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  میں تزک و احتشام سے منعقد کی جائے گی۔ جاوید عظیمی نے مزید کہاکہ مذکورہ تقریب میں شرکت کی غرض سے انشا  اللہ اتوار28جنوری کو بعد نماز ظہر روحانی قافلہ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ سے ایمسٹرڈیم کے لئے روانہ ہو گا۔

قبل ازیں جاوید عظیمی نے معزز ساتھیوں کی تواضع لنگر سے کی بعدازاں ذکر جہر اور روضہ رسول ﷺ کا مراقبہ بھی کروایا۔

اس سالانہ عرس  حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی پروقار تقریب کے سلسلے میں معلومات کے لئے دیئے گئے نمبروں  پر رابطہ  کر سکتے ہیں ۔

میاں عاصم محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0684418219

ملک مسعود الرحمنٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0641217070

محمد جاوید عظیمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0615134083

Loading