Daily Roshni News

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب جامع مسجدغوثیہ  ایمسٹرڈیم میں منعقد کی جائے گی

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام28جنوری2024کو

جامع مسجدغوثیہ  ایمسٹرڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام  سید نا محمد عظیم برخیاء المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے سالانہ عرس کی پروقار تقریب پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود سلسلہ عظیمیہ کے مراقبہ ہالز کے نام سے روحانی اسکولز ہر سال 27جنوری کو تزک و اختشام  سے منعقد کرتے ہیں ۔ اسی طرح مراقبہ ہال ہالینڈ  بھی ہر سال باقاعدگی سے متذکرہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کرکے صاحب ِ عرس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ امسال سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی اور مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے عرس  مبارک کی بابرکت تقریب بروز اتوار 28جنوری دن تین بجے جامع مسجدغوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اس تقریب میں نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعتوں کے گلدستے پیش کریں گے جبکہ علامہ  محمد عمران قادری جیلانی اور علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی قرآن و حدیث کی روشنی میں شان اولیاء اور فیضان اولیاء بیان کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ محمد جاوید عظیمی  حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی سوانخ حیات پر گفتگو  کے ساتھ ساتھ ذکر جہر اور مراقبہ بھی کروائیں گے۔ اس بابرکت تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے  معزز حضرت کو شرکت کے لئے دعوت ِ خاص دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر مراقبہ ہال ہالینڈ کی انتظامیہ کی جانب سے حاضرین کی تواضع لنگر عظیمی سے کی جائے گی۔ مذکورہ تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کریں۔

میاں عاصم محمود۔۔۔0684418219

ملک مسعود الرحمنٰ۔۔۔0641217070

جاوید عظیمی۔۔۔0615134083

خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا بھی مطالعہ  فرمائیں۔

Loading