Daily Roshni News

حمزہ علی نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے باضابطہ اعلان کر دیا۔۔۔۔!!

ہالینڈ، چوہدری علی اعجاز کے نوجوان صاحبزادے حمزہ علی نے

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی ممبر شپ حاصل کرنے

کے لئے باضابطہ اعلان کر دیا۔۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) بروز بدھ10اپریل 2024 عید الفطر کے پرمسرت موقعہ پر چوہدری محمد اقبال نے اپنی رہائش قاضیاں ہاؤس میں  قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے اعزاز میں ضیافت کا انتظام و انصرام کیا ۔ اس عید ضیافت میں شریک  چوہدری علی اعجاز کے نوجوان صاحبزادے حمزہ علی نے شرکائے ضیافت کی موجودگی میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی  ہیگ کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے با ضابطہ اعلان کیا۔

مذکورہ  اعلان کے بعد مرکز کے عہدیدار چوہدری محمد اقبال ، اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود، میاں عمران یاسر سعید اعوان، جاوید بٹ پیارے اور دیگر نے حمزہ علی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading