لاہور: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے اور خاتون سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی جب کہ اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے تھے۔