Daily Roshni News

دانت چبانا

دانت چبانا Bruxism..!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔دانت چبانا)لا شعوری طور پر یا نیند یا جاگتے میں دانت چبانا جس کی وجہ سے زبان یا گال کا گوشت دانتوں میں آکر کٹ جاتا ہے.!

برکسزم Bruxism (BRUK-siz-um)

صدیوں سےماہرین، محقق، معالج اس کے اسباب وجوہات اور علاج پر تحقیق کر رہے ہیں.

اور کسی حد تک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس مرض کی اصل وجہ تناؤ، دباؤ، خوف یعنی Stress Anxiety Depression  ہے.!

جو بعد میں کئی ذہنی امراض کے ساتھ

دانتوں، مسوڑوں، جبڑے اور چہرے کی خرابی سمیت سر، گردن، کندھے کے درد، کانوں میں شور Tinnitus کا باعث بن سکتی ہے.!

اگر آپ یا آپ کے ساتھ رہنے والے افراد

نیند اور جاگتے میں اپنے دانت چباتے ہیں

تو ان کی مدد کیجئے.

سب سے پہلے

ذہنی دباؤ، تناؤ، خوف کو کم کرنے کی کوشش کریں اور اگر ہماری بتائی ہوئی تراکیب سے فایدہ نہ ہو تو کسی ماہر نفسیات کی مدد حاصل کریں۔

سونے سے پہلے خاص طور پر اور دن میں

پانچ بار اپنے  سر، چہرے، گردن  اور دانتوں کے پٹھوں کی  لیونڈر آئل سے مساج کیجئے.

موسم کی مناسبت سے

سونے سے پہلے  چہرے اور گردن کی

گرم یا ٹھنڈے پانی کی ٹکور بہت مفید ہے.

سونے کے مختلف انداز، تکیہ اور گدے تبدیل کر کے دیکھیں اور تبدیلی نوٹ کرتے ہیں.

پانی اور آکسیجن کی کمی

ذہنی تناؤ کی اولین وجہ ہے.!

رات کے کھانے میں نرم، جلد ہضم ہونے والی غذا مغرب اور عشاء کے درمیان کھائیں.

کوکونٹ آئل سے کلیاں کرنا Oil Pulling اس مسئلہ کا عمدہ علاج ہے، ایک چمچ ناریل کا تیل منہ میں ڈال کر پانچ منٹ اس طرح گھمائیں جیسے وضو کے لیے کلیاں کی جاتی ہیں.

 آجکل ایکریلک سے بنے ہوئے

Dental Guard & Occlusal splints

 بھی مل جاتے ہیں انہیں پہن کر اس عادت میں کمی آ سکتی ہے.

اگر دانت چبانے کی اس عادت سے

دانتوں اور چہرے کی ساخت میں تبدیلی آرہی ہے تو ماہر ڈینٹسٹ سے فوری معائنہ ضروری ہے

 جاوید اختر آرائیں

4 فروری 2024

#جاوید_اختر_آرائیں

Loading