Daily Roshni News

دختر مشرق کے نام۔۔سالگرہ مبارک ہو(21جون)۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

دختر مشرق کے نام

سالگرہ مبارک ہو(21جون)

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

عزم رکھتی  جلال رکھتی ہیں

علم رکھتی جمال رکھتی ہیں

ان کی صورت فرشتوں  جیسی ہے۔

سیرت خوشخصال رکھتی ہیں

گفتگو ان کی پرمتانت ہے

لہجہ شریں مقال  رکھتی ہیں

خوش ادائی کی پارسائی کی

اپنے سر پہ وہ شال رکھتی ہیں

 صبروہمت کی استقامت کی

اپنے پاتھوں میں ڈھال رکھتی ہیں

غاصبوں کے خلاف لڑنے کی

جرات بے مثال رکھتی ہیں

غم کے طوفانوں سے ٹکرانے کے

حوصلے باکمال رکھتی ہیں

ملک و ملت کی سربلندی کا

وہ ہمیشہ خیال رکھتی ہیں

منجانب ناصر نظامی

جنرل سیکرٹری پی پی پی (ہالینڈ)

Loading