Daily Roshni News

درس قران پاک

بسم الله الرحمن الرحیم

درس قران پاک

اللہ اور مُحَمَّد ﷺ کاحکم

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔درس قرآن پاک)وَ مَا کَانَ  لِمُؤۡمِنٍ وَّ لَا مُؤۡمِنَۃٍ  اِذَا قَضَی اللّٰہُ  وَ رَسُوۡلُہٗۤ  اَمۡرًا اَنۡ  یَّکُوۡنَ  لَہُمُ الۡخِیَرَۃُ  مِنۡ اَمۡرِہِمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّعۡصِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ  فَقَدۡ  ضَلَّ  ضَلٰلًا  مُّبِیۡنًا ﴿ؕ۳۶﴾

 کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول  ( صلی اللہ علیہ وسلم )  کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے ۔  اور جو کوئی الله اور اس کے رسول  ( صلی اللہ علیہ وسلم )  کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا

سورہ الاحزاب 36

درس حدیث

،حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس شخص میں یہ تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پالے گا، ایک یہ کہ وہ شخص جسے اللہ اور اس کا رسول ان کے ماسوا سے زیادہ عزیز ہوں اور دوسرے یہ کہ جو کسی بندے سے محض اللہ ہی کے لیے محبت کرے اور تیسری بات یہ کہ جسے اللہ نے کفر سے نجات دی ہو، پھر دوبارہ کفر اختیار کرنے کو وہ ایسا برا سمجھے جیسا آگ میں گر جانے کو برا جانتا ہے۔

صحیح بخاری 21

Loading