Daily Roshni News

دماغی صحت کی خرابی کی 5 عام اقسام  

دماغی صحت کی خرابی کی 5 عام اقسام   ( Top 5 )

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) نفسیاتی مسائل تمام عمروں، جنسوں اور نسلوں کو ہو سکتے ہیں، بہت سے عوامل بیماری کو متحرک کر سکتے ہیں،

 اور بیماریاں ہلکے سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔

 نفسیاتی مسائل کی وجوہات / رسک فیکٹر

1:وراثتی  یا فیملی ہسٹری

2: کسی وجہ سے کیمیائی عدم توازن کا بدلنا

 3:ماحولیاتی عوامل: جیسے صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا ، طلاق وغیرہ وغیرہ

4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔

5:بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے کے مساٸل کا شکار ھونا یا جوڑوں پٹھوں کی دائمی بیماری کا ہونا ۔

۔

  1. ڈپریشن (Depression)

ڈیپریشن بھی ایک عام نفسیاتی مسلئہ ہے۔ باقی ڈیپریشن کی اہم علامات میں اگر آپ کو ان درج ذیل 6 میں سے 3 یا 3 سے زیادہ علامتیں ہوں وہ بھی 2 ہفتے سے زیادہ ہوں، تو پھر آپ ڈیپریشن کا شکار ہیں، جس کا بروقت  علاج کروانا چائیے۔

1:نیند اور بھوک میں خصوصاً کمی یا زیادتی

2:مسلسل رہنے والی اداسی اور نا امیدی

3:ناختم ہونے والی سوچیں، غصہ اور چڑ چڑا پن۔

4:اداسی کی وجہ سے خود اعتمادی کی کمی۔

5: خودکشی کا سوچنا اور خود کو ایذا دینے کے خیالات۔

6:کسی کام میں دل نا لگنا، اور زندگی سے بے زار رہنا

2:انزائٹی (بے چینی) (Anxiety)

انزائٹی بہت سی  قسم کی ہو سکتی ہے، یہ کچھ ہفتوں تک یا مہینوں سالوں تک چل سکتی ہے۔ باقی انزائٹی کی اہم علامتوں میں مریض کو بغیر کسی جسمانی بیماری کے

 زیادہ تر ،ڈر، خوف ،بے چینی ، دل کی دھڑکن تیز ہونا,موت کا خیال آنا، سانس کی تنگی محسوس کرنا ، سینے میں درد، معدے کا مسلئہ اور مزید خود کو خطرناک بیماریوں کا شکار سمجھنا جیسے دل کا مسلئہ، کینسر وغیرہ شاملِ ہیں، کچھ مردوں کو سیکس پرفارمینس انزائٹی بھی ہو سکتی ہے ،جو سرعت انزال کا سبب بنتی ہے۔

لیکن یہ سب جھوٹ ہوتا ہے،اور دوسرا انزائٹی میں ECG Echo سمیت سارے لیب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں۔

3:پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD)

یہ نفسیاتی مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے بعد کچھ لوگوں کو ہوتا ہے، جیسے دہشت گردی کا واقعہ ہونا، حملوں، لڑائی، جنسی بدسلوکی، عورتوں میں حمل کی پیچیدگیاں،کسی عزیز کی موت ہونا  اور قدرتی آفات جیسے تکلیف دہ واقعات سے یہ نفسیاتی مسلئہ ہوتا ہے.

علاماتِ

اس مسلئے میں مریض کو دونوں ڈیپریشن اور انزائٹی کی علامتیں ہوتی ہیں۔

یہ مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے 1 میہنے کے بعد شروع ہوتا ہے ، جو کئی مہینوں تک چل سکتا ہے۔

(اور جو نفسیاتی مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے 3 دن کے بعد شروع ہو اور 1 مہینے سے پہلے ختم ہو،

اسے Acute stress disorder کہتے ہیں, کیونکہ 3 دن تک کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے بعد پریشان ،غمین،اداسی، ڈر خوف میں مبتلا رہنا انسان کے لیے نارمل ہوتا ہے)

4:او سی ڈی

یہ بھی ایک عام اور دائمی نفسیاتی مسئلہ ہے جس میں کسی شخص کو بے قابو، دوبارہ آنے والے خیالات  اور/یا رویے ہوتے ہیں جنہیں وہ دہرانے کی بار بار خواہش محسوس کرتا ہے۔ جیسا کہ سو سو بار گنتی کرنا اور کئی بار دروازہ دیکھنا ،کہ دروازہ بند ہے یا نہیں، بار بار وضو کرنا اور گھنٹا گھنٹا تک ہاتھ دھونا جراثیم کے ڈر سے،  بہت زیادہ وسوسے کا آنا، خوف، پریشان کن اور غلط مذہبی خیالات کا آنا، بلڈ پریشر کو دن میں بہت دفعہ چیک کرنا کہ کہیں بلڈ پریشر زیادہ تو نہیں ہو گیا،وغیرہ وغیرہ

 اس مرض میں مریض جانتا بھی ہے کہ یہ فضول کام ہیں،اسے کئی بار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ او سی ڈی بیماری کی وجہ سے مجبور ہوتا ہے۔ یہ ایک نیروسس ڈس آرڈرز ہے ۔مطلب مریض کو پتہ ہوتا ہے اپنے مسئلے کا جیسے وہ فضول کام کئی کئی بار کرتا ہے۔

5۔:Panic Attacks / Disorder

  یہ بھی انزائٹی کی ایک قسم ہے جس میں مریض کو اچانک خوف، تناؤ اور گھبراہٹ کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  یہ مریض کے لیے انتہائی خوفناک ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنا کنٹرول کھو دیتا ہے۔ اور یہ پینک اٹیک کچھ سیکنڈ یا منٹوں کے لیے ہوتے ہیں، بار بار پینک اٹیک کے ہونے کو پینک ڈس آرڈر کہتے ہیں،

 پینک ڈس آرڈر کی علامات

اچانک  دل کی دھڑکن زیادہ ہونا ، پسینہ آنا اور غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا، چکر آنا،

اپنے آپ پر کنٹرول کھونے یا کھونے کا خوف ہونا،

 سانس لینے میں دشواری اور سینے میں جکڑن اور درد ہونا جیسے دل کا دورہ ہو رہا ہو اور یوں سمجھنا جیسے اس انسان کی موت کا وقت آگیا ہے

(لیکن کچھ منٹ کے بعد سب ٹھیک ہو جاتا ہے کیونکہ پینک اٹیک سے موت نہیں ہوتی )

نفسیاتی مسائل کی تشخیص و علاج

نفسیاتی مسائل کی تشخیص مریض کی علامتوں اور اس علامتوں کے دورانیہ کے زریعے کی جاتی ہے، لیکن انزاٹی میں کچھ لیب ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں جیسے ECG , اور تھرائیڈ کے ٹیسٹ وغیرہ

 باقی نفسیاتی مسائل کا علاج کرنا لازمی ہے کیوں کے اس سے مریض کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہوتی۔ جس کے علاج کیلئے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں، اور میڈیکل علاج بھی کیا جاتا ہے، میڈیسن کی قسم اور علاج کا دورانیہ ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے ، کچھ مریض میڈیسن کے زریعے چند مہینوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور کچھ مریضوں کو کئی سال میڈیسن استمعال کرنا پر سکتی ہے۔ باقی مریض کو میڈیسن باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔ نہ مریض کو اپنی مرضی سے میڈیسن لینی چاہیے اور نہ ہی اپنی مرضی سے میڈیسن چھوڑنی چاہئے۔ شکریہ

Loading