Daily Roshni News

دنیا کے جن ممالک میں سائنسی رجحان زیادہ ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دنیا کے جن ممالک میں سائنسی رجحان زیادہ ہے وہ مجموعی طور پر غیر سائنسی سوچ رکھنے والے ممالک سے زیادہ خوشحال ہیں۔ اور کیوں نا ہوں، آخر سائنس ہی تو وہ علم ہے جس سے ہم اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

سائنس کا علم وقت کی ضرورت ہے۔ اور آج کے دور میں انسان کےلیے علم حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔ اب ہم پتھر کے زمانے میں نہیں رہتے۔ یہ انٹر نیٹ کا زمانہ ہے اور انٹرنیٹ پرسائنس کی فری کتابیں، دنیا جہان کے کولیجز اور یونیورسٹیز میں پڑھائے جانے والے کورسز کے ویڈیو لیکچرز اور ان کے نوٹس موجود ہیں۔ اگراس انفورمیشن ایج میں بھی کوئی تعلیم حاصل نہیں کر سکتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ علم حاصل کرنا ہی نہیں چاہتا۔

Loading