Daily Roshni News

دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر غیر مذہب شخص کے  ذریعے کلمہ پڑھ کر دائر ہ اسلام میں داخل ہو گیا۔۔

ہالینڈ، دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر غیر مذہب

شخص دعوت اسلامی کے مبلغ حاجی سرفراز عطاری

کے  ذریعے کلمہ پڑھ کر دائر ہ اسلام میں داخل ہو گیا۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین ، دین اسلام کا آفاقی پیغام دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے، بلخصوص یورپ میں آئے دن دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات جب اسلام کی حقانیت کا ادراک کر لیتے  ہیں تو  پھر فوری طور پر دائرہ اسلام  میں داخل  ہو جا تے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایک غیر مسلم شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام میں داخل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا  ۔ اس کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے اس شخص کو فیضان مدینہ روٹر ڈیم کی تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں اس  نے مبلغ دعوت اسلامی ہالینڈ حاجی سرفراز  عطاری سے دین اسلام سے متعلق چند سوالات کئے ، جوابات سے مطمئین ہو کر یہ غیر مسلم  شخص کلمہ پڑ ھ کر دائرہ   اسلام میں داخل ہو گیا۔ نو مسلم کا اسلامی نام محمد شعبان رکھ دیا گیا۔ بعدازاں  نو مسلم کو کتاب welkom in Islam تحفے میں پیش گئی ، نومسلم  بھائی محمد شعبان نے اسلام قبول کر نے کے بعد   نئے  مسلمانوں کے لئے دو مہینے کے دورانیے کے آن لائن کو رس میں اپنا نام   بھی درج کر وایا۔ دعوت اسلامی ہالینڈ کی پوری ٹیم نے اسلام قبول کرنے پر نومسلم محمد شعبان کو خوش آمدید کہا  اور صمیم قلب سے مبارکباد بھی پیش کی۔

Loading