Daily Roshni News

دین اسلام کی سب سے بڑی “بینیفشری” عورت ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دین اسلام کی سب سے بڑی “بینیفشری” عورت ہے۔ ہر حکم، ہر فرض، ہر تفصیل میں عورت کو چھوٹ دے دی گئی۔ چاہے معاش ہو، روزی ہو، عبادت ہو، جہاد ہو، روزہ ہو، خدمت ہو، حتیٰ کہ اپنے بچہ کو دودھ پلانا تک میں۔۔۔ سب میں آزادی۔ کوئی سماجی روک نہیں۔ کوئی شرعی گناہ نہیں۔ کوئی عدالتی سزا نہیں۔

ایسا لگتا ہے، دین کی تشریح و تفسیر قدیم عورتوں نے کی۔ لونڈی اپنے آقا کے بچے جن سکتی ہے، غلام مرد نہیں۔ جنگ و جہاد مرد لڑیں، عورتیں نہیں۔ روزی روٹی مرد کمائیں، عورت نہیں۔ گھر بار مرد بنائیں، عورت نہیں۔ نان نفقہ مرد اٹھائیں، عورت نہیں۔

یہ ‘پدر سری’ نظام نہیں، الٹا ‘مدر سری’ نظام ہے۔۔۔

جہاں عورتیں زندگی بھر سکون سے اپنا گھر، کھانا، آرام، ٹی وی، موبائل، تعلیم، گیدرنگ، سوشل لائف اور بچے انجوائے کرتی ہیں۔ دوسری طرف مرد روئے یا ہنسے، پوری زندگی ان بالغ عورتوں کا خرچہ اٹھانا اور حفاظت کرنا، شریعت اور فرض مانتا ہے۔۔۔

Loading