Daily Roshni News

دی ہیگ، شادی کی تقریب  میں جاوید عظیمی کی معروف سماجی شخصیات سے ملاقاتیں اور گفتگو

دی ہیگ، شادی کی تقریب  میں جاوید عظیمی کی معروف سماجی

شخصیات، میاں عاصم، چوہدری اقبال، میاں مشاہد، میاں عمران

اور چوہدری جاوید اقبال(اسپین)سے ملاقاتیں اور گفتگو۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیات چوہدری اکرام الحق کی صاحبزادی ثانیہ  اور پرویز ایوب کا صاحبزادہ  قاسم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس سلسلے میں بروز جمعرات سات مارچ 2024کو شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ متذکرہ تقریب میں ہالینڈ کے مختلف شہروں اور دیگر یورپین ممالک سے مہمان شریک ہوئے ۔ مذکورہ تقریب کے دوران معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  نے مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات متحرک سماجی شخصیت اور ممتاز تاجر میاں عاصم محمود پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر  دی ہیگ کے سابق صدر  چوہدری محمد اقبال قاضاں، سماجی شخصیت میاں  مشاہد اسلم، میاں عمران اور مذکورہ شادی میں شرکت کے لئے اسپین سے تشریف لائے ہوئے چوہدری جاوید اقبال پاکستان میں گنجہ شریف کے سابق  ناظم سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔ ان تمام شخصیات سے جاوید عظیمی نے متفرق موضوعات بلخصوص منعقدہ شادی کی تقریب پر خصوصی گفتگو کی۔ ہر ایک شخص نے تقریب  کے انتظامات کو سراہا جبکہ دونوں خاندان کے ملاپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ شادی کی اس پر مسرت تقریب میں سفیر پاکستان محترم سلجوک مستنصر تارڑ نے بھی  خصوصی شرکت کی۔

Loading