ہالینڈ، خادم حسین مرحوم کے صاحبزادوں قاسم حسین،
ہاشم حسین اور داماد آصف خان نے دی ہیگ میں
پیزا شاپ کا آغاز کر دیا۔۔۔۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز جمعرات پانچ ستمبر 2024کو جانی پہچانی کاروباری شخصیت خادم حسین مرحوم کے صاحبزادوں قاسم حسین، ہاشم حسین اور داماد آصف خان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں پیزا شاپ کا آغاز کر دیا۔ پیزا شاپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے منہاج القرآن دی ہیگ کےامام و خطیب علامہ یا سر نسیم قادری نے اپنی سحر انگیز آواز میں کیا جبکہ نعت شریف سکندر خان نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجتماعی دعا میں روزی میں خیر و برکت کے لئے بارگاہ الہی میں اللہ تعالیٰ کے سےحضور خصوصی مناجات پیش کی گئیں۔ مذکورہ افتتاحی تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کر کے مبارکباد اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔
آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے پیزا شاپ کا آغاز کرنے والے قاسم حسین ، ہاشم حسین اور آصف خان کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔میزبانوں نے مدعو مہمانوں کی مختلف انواع و اقسام کے پیزا اور ڈرنکس سے تواضع کی ۔شہزاد حسین اور رضوان حسین نے مہمانوں کی مہمان نوازی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔