Daily Roshni News

ذیابیطس کا دیسی اور روحانی علاج ۔۔۔ تحریر۔۔۔ ڈاکٹروقار یوسیف عظیمی

ذیابیطس کا دیسی اور روحانی علاج

تحریر۔۔۔ڈاکٹروقار یوسیف عظیمی  

بشکریہ روحانی ڈائجسٹ اکتوبر 2019

انتخاب۔۔۔محمد جاوید عظیمی انچارج مراقبہ ہال ہالینڈ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ ذیابیطس کا دیسی اور روحانی علاج ۔۔۔ تحریر۔۔۔ ڈاکٹروقار یوسیف عظیمی  )پاکستان میں ذیابیطس کا مرض روز بہ روز بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جامع اعداد و شمار مرتب نہیں کیے جاتے اس لیے پاکستان میں ذیا بیطس یا شوگر کے مریضوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔ اندازوں کے مطابق تاحال تین کروڑ سے زائد پاکستانی مرد و خواتین ذیا بیطس کے مریض بن چکے ہیں۔ مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ تیس سے چالیس سال کی عمر کے افراد میں ذیا بیطس کا پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔ صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس عظیم نعمت کی قدر کیسے کی جائے …؟ اس موضوع پر لڑکیوں اور عورتوں کو آگہی دینے کی ضرورت زیادہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں کئی خواتین صحت سے زیادہ اپنے حسن پر توجہ دیتی ہیں۔ اچھا نظر آنے کے لیے اپنے کپڑوں، میک اپ، زیورات، پرفیومز اور دیگر اشیاء پر بہت زیادہ رقم خرچ کرنے پر تیار رہتی ہیں لیکن اپنی صحت کی حفاظت یا صحت کی بحالی کے لیے مناسب خوراک پر ، ورزش پر اور رات میں بھر پور نیند پر توجہ نہیں دیتیں۔ مردوں میں بھی اپنی صحت کے معاملات میں دلچسپی کا رجحان زیادہ نہیں ہے لیکن مردوں میں اپنی خوش نمائی کے لیے فکر مند رہنے اور رقم خرچ کرنے کی شرح عورتوں کے مقابلے میں

کہیں کم ہے۔ پاکستان میں ذیا بیطیس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے جو ان عمری سے ہی اپنی صحت کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ذیابیطس کو کیسے ٹالا جائے یا اس سے محفوظ کیسے رہا جائے؟ جن لوگوں کے والد، والدہ یا دونوں کو ذیا بیطس ہے انہیں بھی چالیس سال کی عمر کے بعد  ذیا بیطس کا مرض ہو سکتا ہے۔ ذیا بیطس کی فیملی ہسٹری رکھنے والے سب مرد و خواتین کو تیس سال کی عمر کے بعد اپنی صحت کا خیال زیادہ رکھنا چاہیے۔ اس حوالے سے چند نکات آئندہ سطور میں لکھوں گا۔

ذیا بیطس کے مریضوں کو شوگر کنٹرول میں پتے رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے گردوں، قلب، بلڈ پریشر اور آنکھوں کی  صحت کا بھی بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ انہیں یہ خیال بھی رکھنا چاہیے کہ ان کی خون کی رگوں میں سختی اور تنگی نہ ہونے پائے اور اعصاب پر ذیا بیطس کے منفی اثرات تادیر رو کے جاسکیں۔ ذیا بیطس کے مریض ہوں یا ذیا بیطس کی فیملی ہسٹری رکھنے والے مرد و خواتین ان سب کو اپنا وزن کنٹرول میں رکھنا چاہیے۔ وزن کی زیادتی سے شوگر کنٹرول میں رکاوٹیں آتی ہیں جبکہ بڑھا ہو ا وزن کم کرلینے سے شوگر بھی بآسانی کنٹرول ہو سکتی ہے۔ ذیابیطس میں مفید قدرتی اجزاء کئی قدرتی اجزاء کا استعمال ذیا بیطس میں فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ ان میں دار چینی (Cinnamon)، گڑمار بوٹی Gymnema Sylvestre)، بھنڈی (Lady Finger) سہانجنا ( Moringa)، گھیکوار ( Aloe Vera) میتھی دانہ ( Fenugreek seeds)، کریلا (Bitter Gourd)، ادرک (Ginger) کڑی Curry Leaf، السی کے بیچ Flax) Seeds لوبيا (Beans) اور بعض دیگر اجزاء شامل ہیں۔

مجربات وقار یوسف عظیمی: ہمارے ہاں ذیا بیطس کے مریضوں میں دار چینی، بھنڈی اور سہانجنا کے استعمال کے فوائد سے زیادہ فوائد کا مشاہدہ ہوا ہے۔ دیگر قدرتی اجزاء ی کے مفید اثرات بھی ظاہر ہوئے ہیں تاہم ابھی یہاں مندرجہ بالا تین قدرتی اجزاء کا ذکر کر رہا ہوں۔

دار چینی (Cinnamon) : دار چینی (سیلونی) ثابت لے کر گرائنڈر میں اس کا باریک سفوف بنالیں۔ یہ سفوف چوتھائی ٹی اسپون کی مقدار میں صبح نہار منہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔

سہانجنا ( Moringa)

سہانجنے کی پتیاں درخت سے توڑ کر پانی سے دھو کر سائے میں خشک کرلیں جب پتیاں پوری طرح خشک ہو جائیں تو انہیں گرائنڈر میں باریک ہیں لیں۔ اس سفوف کو باریک چھلنی میں چھان کر کسی کھلے منہ کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ سہانجنے کی ست خشک شدہ پتیوں کا یہ سفوف ایک ٹی اسپون کی مقدار میں روزانہ صبح سادہ پانی کے ساتھ لینا مفید ہے۔

ھنڈی (Lady Finger) شوق سے کھائی جانے والی سبزی بھنڈی کئی غذائی اجزاء کی فراہمی کے ساتھ ذیا بیطس میں شفا میں بھی مددگار ہے۔ رات کے وقت چار عدد تازہ بھنڈیاں لے کر انہیں اچھی طرح دھولیں۔ بھنڈی کا اوپری حصہ اور نچلا حصہ کاٹ کر علیحدہ کردیں۔ اب اس کئی ہوئی بھنڈی کو کاٹ کر تین یا چار لمبے سلائس بنالیں اور انہیں آدھا گلاس پانی میں ڈال رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ یہ پانی صبح

ر منہ پی لیں۔ ابیطس اور کلر تھراپی : و روشنی سے علاج یا کلر تھراپی کے مطابق:  بینگنی شعاعوں میں تیار کردہ پانی Purple Charged) (Water ذیا بیس میں مفید ہے۔ رنگ و روشنی سے علاج سے استفادے کے خواہش مند ذیا بیطیس کے کئی مریضوں کو میں نے ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ یہ پانی بھی پینے کا مشورہ دیا ، الحمد للہ اکثر مریضوں کو کافی افاقہ ہوا۔ رنگ و روشنی سے علاج کے بارے میں تفصیلات جاننے کے خواہش مند قارئین میرے والد محترم خواجہ شمس الدین عظیمی کی کتاب ”رنگ و روشنی سے علاج اور کلر تھراپی“ کا مطالعہ فرمائیں۔ ذیابیطس کا روحانی علاج صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورۃ الرحمن (55) کی آیات 19 اور 20 اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک پیالی پانی پر دم کر کے پیئیں اور اپنے اوپر بھی دم کر لیں۔ نوٹ: ذیا بیطس کے مریض اس مرض میں مفید کسی بھی قدرتی شے کا استعمال اپنے معالج کے مشورے اور ان کی نگرانی میں کریں۔

بشکریہ روحانی ڈائجسٹ اکتوبر 2019

Loading