Daily Roshni News

رمضان المبارک2024،جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں روزانہ افطاری کرائی جائے گی،

رمضان المبارک2024،جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم

میں روزانہ افطاری کرائی جائے گی، مذکورہ مسجد کے

امام و خطیب علامہ عمران جیلانی کی جانب سے

11مارچ کو پہلی افطاری کا اہتمام   ہو گا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک2024کی آمد ہو چکی ہے ہر مسجد اور اسلامی مرکز میں روزہ داروں کے لئے افطاریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی انتظامیہ نے مرکز میں ہر سال کی طرح  امسال بھی روزانہ کی بنیاد پر مہینہ بھر افطاریاں کرانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد  عمران قادری جیلانی کی جانب سے بروز پیر11مارچ کو روزہ داروں کے لئے  پہلی افطاری کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔ متذکرہ مسجد   کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افطار کی  فہرست تقریباً مکمل ہو چکی ہے چند ناموں کی جگہ ہے اگر کوئی افطاری کرانا چاہے تو نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ملک مسعود الرحمن کلیامی۔۔ 0641217070

Loading