زندگی گزارنے کے کچھ اہم ترین اُصول:
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )1- کسی بھی انسان کی عادت نہ ڈالیں۔
2- یہاں کوئی بھی آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہنے والا۔
3- آج جو آپ کا دوست ہے، وہ کل آپ کا دشمن بن جائے گا۔
4- آپ کے راز وہ گولیاں ہیں، جو اگر آپ دوسروں کو دیں گے تو ایک دن وہ ان گولیوں کو پستول میں بھر کر آپ پر چلا دیں گے اور آپ کو مار ڈالیں گے۔
5- صرف تین چیزیں ایسی ہیں، جن پر آپ ہمیشہ بھروسہ کر سکتے ہیں اور یہ آپ کو مایوس نہیں کریں گی۔ آپ کی جیب، آپ کی صحت اور سب سے بڑھ کر آپ کا الله۔
6- اپنی ضروریات ہمیشہ دوسروں سے خفیہ رکھیں۔
7- آپ سے مُسکرا کر بات کرنے والا ہر شخص آپ سے محبت نہیں کرتا۔
8- ہر وہ شخص جو آپ سے کہتا ہے۔۔۔ “ڈئیر، پیارے، عزیز”، آپ سے سچی محبت نہیں کرتا (ٹی وی اینکرز روزانہ ہمیں “پیارے سامعین” کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور ہم میں سے کسی کو بھی نہیں جانتے نہ ہم سے محبت کرتے ہیں)۔
9- اپنی کئیر کریں، اپنے ذہن اوردل کو اپنی خوشی کا ذریعہ بنائیں، آپ کو کبھی افسوس نہیں ہو گا۔
10- تھوڑے دیوانے بن کر زندگی سے لطف اندوز ہوں، کیونکہ عقلمند لوگ جلدی مر جاتے ہیں۔
11- اپنے چھوٹے چھوٹے مشاغل اور شوق پایہ تکمیل تک پہنچائیں، چاہے وہ دوسروں کو معمولی ہی لگیں۔
12- اپنے لیے کبھی بھی سہارا تلاش نہ کریں۔
13- آپ دوسروں کے ساتھ ہمدرد اور مہربان ہیں تو کبھی بھی یہ مَت سوچیں کہ بدلے میں دنیا بھی آپ کے ساتھ حُسنِ سُلوک کرے گی۔
14- ایک دن آپ کو احساس ہو گا کہ آپ اپنے سوچ سے سے زیادہ پریشان رہتے تھے اور یہ کہ الله تعالیٰ نے آپ کے لیے ہر اس چیز کا بہترین بندوبست کر دیا ہے۔ اور وہ چیزیں آپ کو دیں، جن کی آپ نے کبھی اُمید اور خواہش بھی نہ کی تھی۔