Daily Roshni News

سال نو۔۔۔ تحریر۔۔۔سجل ملک

سال نو

تحریر۔۔۔سجل ملک

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ سال نو۔۔۔ تحریر۔۔۔سجل ملک )ویسے تو ہر سال سال تبدیل ہوتا ہے اور نئے سال کے آنے پر ہر انسان کی وقت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئی منصوبہ بندیاں ارادے امیدیں وابستیاں بھی جڑی ہوتی ہیں لیکن میرے خیال اس بارے میں تھوڑے مختلف ہے میں سمجھتی ہوں کہ سال تو ہر سال اتا ہے اور شاید وقت کا نام ہے گزر جانا اور جب پہلے والا گزر جائے گا  تو نیا آتا جائے گا لیکن انسان نے وقت کا جو پیمانہ بنایا ہوا ہے جس میں گھنٹوں سے دن دن سے مہینے مہینوں سے پھر سال بنتے جاتے ہیں اور سالوں کے پیمانے میں پھر ہم اپنے کاموں زندگی اور دوسری بہت ساری چیزوں مثلا دکھ سکھ ،نئے پرانے حساب کتاب، آنے والی امنگوں، امیدوں اور منزلوں کا حساب رکھتے اس لئے جب ایک پیمانہ ختم ہوتا ہے تو اس کو پچھلے سال کا نام دے کر ہم آنے والے کو نیا سال کہتے ہیں اور سال نو کا نام دیتے ہیں سال نو  تو ہر سال آتا ہے اور آتا رہے گا اور ہم ہر نئے سال سے ہمیشہ نئی اچھی اور مثبت امیدیں لگاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ انشاءاللہ اس نئے سال میں ایسا ہوگا ویسا ہوگا یہ کریں گے وہ کریں  لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جیسا ہم سوچتے ہیں ویسا نہیں ہوتا اور اکثر وہ سب ہو جاتا ہے جو ہم نے سوچا بھی نہیں ہوتا اور شاید اسی کا نام زندگی ہے

بعض معاملات کام اور چیزیں جو ہمیں بہت مشکل لگ رہی ہوتی ہیں وقت آنے پر بہت آسان محسوس ہوتی ہیں اور جن کو ہم اہمیت نہیں دیتے وہ مشکل بن جاتی ہیں اور یہی زندگی کی حقیقت ہے اور یہ سب اسی طرح چلتا رہتا ہے اور اگلا سال آ جاتا ہے ہمیں جو کرنا ہے یا ہمارے کرنے کا جو کام ہے وہ یہ ہے کہ جتنے گرم جوشی سے ہم سال نو کا استقبال کرتے ہیں اور جتنا کچھ ارادہ کرتے ہیں اتنے ہی توجہ اور دلچسپی سے کرنا بھی چاہیے ایک بات  اور جو تجربہ  پچھلے سال کے کاموں کا یا باتوں کا اور ہر چیز کا سب معنی رکھتا ہے اس تجربے کو بنیاد بنا کر چلنا چاہیے اور اس سے سیکھنا چاہیے بلکہ اسی کی بنیاد پر اس کے نتائج کو سامنے رکھ کر نئے ارادوں کو پایا تکمیل تک پہنچانا چاہیے لیکن اس سوچ و خیالات کے ساتھ ضروری نہیں سب ہماری مرضی کے مطابق ہو اور ناکامی کی صورت میں منفی سوچ پیدا کر کے اپنی صلاحیتوں کو مایوس نہیں ہونے دینا چاہیے بلکہ اچھی امید اور سوچ کے ساتھ کوشش کرتی رہنی چاہیے وقت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا بلکہ وقت کو آپ نے اپنے حساب کتاب اور طریقے سے ڈھالنا اور استعمال کرنا آنا چاہیے وقت تو بس ایک پیمانہ ہے اور اس پیمانے کو کیسے کہاں، کس طرح استعمال کرنا ہے یہ انسان کا کام ہے انسان رک جائے تو بھی وقت گزر جائے گا اور اس کے ساتھ چل کر اپنا مقصد حیات پا جائے تو وقت اس کے لیے تاریخ رقم کر دے گا میری دعا ہے کہ ہر آنے والا وقت اور سال نو ہر بنی نو انسان کے لیے خوشحالی اور سکون لائے اور انسان کبھی وقت ہمیں سکھاتا ہے اور کبھی ہم وقت سے سیکھتے ہیں وقت کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جیسا بھی ہو گزر جاتا ہے جو مشکل وقت سے لیکن بہت کچھ سکھا بھی جائے گا کیونکہ وقت سے بڑا کوئی استاد نہیں اچھے وقت پر شکر ادا کریں اور برے وقت میں صبر کریں لیکن اس عادت کے ساتھ  کہ لوگوں کی طرف توجہ نہ دے  بلکہ اپنے کام پرمرکوز رہیں کیونکہ کامیابی کا راستہ یہی ہے کوئی آپ کی بات  سن لیتا ہے تو ٹھیک نہیں تو وضاحت نہ دے کیونکہ جس کو یقین ہوگا وہ وضاحت نہیں مانگے گا جس کو یقین نہیں ہوگا اس کو وضاحت سے بھی یقین نہیں ہوگا سو اپنی ذات کے ساتھ سمجھوتا نہیں کریں اس نئے شمسی سال کو خوش امدید کہیں لیکن منافقت  بغض عداوت اور جھوٹ کے سورج کو اگر آپ ہمیشہ کے لیے اللہ حافظ کر سکیں تو ؟

کیونکہ کیلنڈر کا یہ ایک ہنسہ تو کچھ عرصہ بعد پھر تبدیل ہو جائے گا لیکن مزہ تب ہے جب تبدیلی ہماری منفی رجحانات اور خیالات میں آئے۔

Loading