Daily Roshni News

سبرمز کی نوعیت اور کارکردگی  ۔۔۔۔

سبرمز کی نوعیت اور کارکردگی  ۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ سبرمز کی نوعیت اور کارکردگی  )آئیں میں آپ کو سپرمز کی نوعیت اور ان کی کارکردگی کے متعلق دلچسپ حقائق سے آگاہ کرتا ہوں۔

سپرمز مرد کی منی میں پائے جانے والے وہ چھوٹے چھوٹے کیڑے ہیں جو مباشرت کے دوران عورت کی اندام نہانی میں داخل ہو کر افزائشِ نسل کا باعث بنتے ہیں۔ ایک دفعہ کی اخراجِ منی میں کروڑوں کی تعداد میں سپرمز پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے ایک یا دو ہی عورت کی بچہ دانی میں داخل ہو پاتے ہیں۔ افزائشِ نسل کے ساتھ ساتھ سپرمز کے اور بھی کئی کام ہیں۔

1- خوراک اور سپرمز

آپ جو خوراک کھاتے ہیں اس کا آپ کے سپرمز سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اچھی اور متوازن غذا صحت مند سپرمز بناتی ہے، اور ناقص اور نقصان دہ غذائیں جیسا کہ چیز، الکوحل، چکنائی اور سگریٹ وغیرہ کمزور اور بیمار سپرمز پیدا کرتی ہیں۔

2- موٹاپا اور سپرمز

موٹاپا آپ کے سپرمز کے لیے زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ موٹے ہیں اور آپ کے جسم پہ ضرورت سے زائد چربی ہے تو آپ کے سپرمز کی تعداد کم اور ان کی صحت خراب ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا اپنا وزن کم کریں اور اپنا بی-ایم-آئی 25 سے بڑھنے نہ دیں۔

3- سپرمز کی زندگی

مباشرت کے بعد عورت کی اندام نہانی میں جانے والے سپرمز 5 دن تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ اس دوران اگر عورت کی بچہ دانی سے نکلنے والا انڈہ ان سپرمز سے مل جائے تو عورت حاملہ ہو جاتی ہے، ورنہ اس کے بعد سپرمز مر جاتے ہیں اور اندام نہانی سے خارج ہو جاتے ہیں۔

4- سپرمز کی تعداد،

ایک دفعہ کی اخراجِ منی میں تقریبا 20 کروڑ سپرمز ہوتے ہیں۔ یہ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ سرپ خوردبین سے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سپرمز کی تعداد مختلف مردوں میں مختلف ہو سکتی ہے۔ اس میں عمر اور خوارک کا بڑا کردار ہے۔

5- سپرمز کی جنس،

سپرمز کی بھی جنس ہوتی ہے۔ سپرمز دو اجناس کے ہوتے ہیں، ایکس اور وائے۔ عورت کے اندر صرف ایکس سپرمز پائے جاتے ہیں جبکہ مرد میں ایکس اور وائے دونوں ہوتے ہیں۔ ایک مرد کا ایکس عورت کے اندر جائے تو لڑکی پیدا ہوتی ہے اور اگر وائے جائے تو لڑکا۔

جس سے یہ بات میڈیکل بھی پروف کر چکا ہے کہ لڑکی یا لڑکا پیدا ہونے کا دارومدار مرد پر ہوتا ہے۔

Loading