Daily Roshni News

سرفرازبگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سرفرازبگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمانی ارکان اوراتحادیوں سےمشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔ سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانےکا باضابطہ اعلان آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طرف سے آج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے علی مدد جتک کے نام پر بھی غور کیا گیا تاہم حتمی مشاور کے بعد سرفراز بگٹی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

پی پی اتحادیوں کی جانب سے سرفراز بگٹی کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ قبل ازیں بلوچستان اسمبلی کے لئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ نئی صوبائی کے لیے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جن میں سے مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی سپیکر اور پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر منتخب ہوئیں ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Loading