Daily Roshni News

سعودیہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز   کی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

دو روز قبل سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں باران رحمت کیلئے قوم سے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بارش جیسی رحمت  کے حصول کے لیے نماز استسقاء سنت نبوی  ہے۔

خادم حرمین شریفین نے قوم سے اپیل کی تھی  کہ نماز استسقاء میں اللہ سے توبہ استغفار کرتے ہوئے بارش کی دعا کریں گے جب کہ اس بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا کی ہدایت پر مملکت کے مختلف حصوں میں  نماز استسقاء صبح  7 بجے کے بعد ادا کی گئی۔

Loading