Daily Roshni News

سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

 پاکستان کیلئے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیاگیا،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان امتیاز دیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے 18سفیروں کو ایوارڈز دئیے گئے۔دریں اثناءملک کے 84ویں یوم پاکستان پر نمایاں خدمات انجام دینے والی 829شخصیات کو سول ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔دیگر شخصیات جنہیں سول ایوارڈ دیا جائیگا ان میں طارق باجوہ،طارق پاشا،طارق فاطمی،سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ،سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر،سینئر بیورو کریٹ مشتاق سکھیرا،فواد حسن فواد،افتخار عارف،اصلاح الدین،انور مسعود،راحت علی خان،ڈاکٹر محمد جہانزیب،زاہد ملک ،کوہ پیما نائلہ کیانی و دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ایوان صدر میں کل 80 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گاجبکہ70 افراد صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کریں گے۔ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی 3،9شخصیات کو تمغہ امتیازاسی طرح7شخصیات کو نشان امتیازجبکہ ہلال پاکستان ایوارڈ حاصل کرنے والی 2شخصیات ہونگی۔ہلال شجاعت ایک شخصیت اور18شخصیات کو ہلال قائد اعظم جبکہ 40کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

اسی طرح ایک شخصیت کو ستارہ پاکستان اور 20شخصیات کو ستارہ شجاعت جبکہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی 63شخصیات شامل ہیں۔ستارہ قائد اعظم حاصل کرنے والی 3شخصیات اور چار کو ستارہ خدمت جبکہ 25کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائیگا۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی 260شخصیات اور چار شخصیات کو تمغہ خدمت ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر 299 شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا جائے گااسی طرح مختلف فنکاروں و گلوکاروں کو بھی نمایاں خدمات انجام دینے پر ایوارڈز سے نوازا جائیگا۔

Loading