Daily Roshni News

سلطنت کی لائیو موسیقی، گلوکار علی طاہر  کی مسحور کن آواز نے شرکاء کے دل موہ لئے

سلطنت کی لائیو موسیقی، گلوکار علی طاہر  کی مسحور کن آواز

اور میٹھی موسیقی کے خوبصورت امتزاج نے شرکاء کے

دل موہ لئے، یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔۔۔۔

کراچی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) انسان دوست  ملنسار، بااخلاق مونس و ہمدم خوبیوں سے معمور انسان ناصر جاوید مغل   نے اپنی صاحبزادی مریم جاوید کی چوتھی کی تقریب کا عظیم الشان اہتمام کراچی کے معروف ریسٹورنٹ سلطنت کے وسیع و عریض اوپن ائیر کے خوبصورت ماحول میں کیا۔

ناصر جاوید اور ان کی اہلیہ  رضوانہ جاوید نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات میں  بھی ادا کئے۔ مذکورہ ریسٹورنٹ کی جانب سے معزز مہمانوں کے لئے لائیو  میوزک کا بھی شاندار اہتمام کیا گیا تھا۔

لذیذ عمدہ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ مہمانوں نے لائیو موسیقی سے بھی خواب انجوائے کیا۔ گلوکار  علی طاہر نے اپنے سازندوں  کی خوبصورت دھیمی دھنوں پر اپنی مسحور کن آواز سے موجود شرکاء کے دل موہ لئے۔ یہ سروں سے معمور سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس سے معزز مہمان خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور گلوکار علی طاہر سے فرمائش بھی کرتے رہے۔ جاوید عظیمی نے بھی شہنشاہ  غزل مہدی حسن کی یادگار غزل کی فرمائش کی  جو گلو کار علی طاہر نے محبت سے فرمائش کو پورا کیا۔

یاد رہے متذکرہ لائیو موسیقی کے دوران گلوکارعلی طاہر کے ہمراہ بانسری نواز ساجن ، طلبہ نواز فیصل، کی بورٹ ، پر جوئیل گلوکار سلمان سونو اور گلوکار شکیل احمد نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Loading