Daily Roshni News

سن اسٹروک۔۔۔موسم گر ما کی پریشان کن صورتحا ل

سن اسٹروک

موسم گر ما کی پریشان کن صورتحا ل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ موسم گر ما کی پریشان کن صورتحا ل)سن اسٹروک، یعنی لو لگنا، بہت زیادہ تیز دھوپ میں باہر رہنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔ لو میں مبتلا ہو جانے والے شخص کی جلد خشک اور گرم ہو جاتی ہے۔ اسے تیز بخار آجاتا ہے اور متلی بھیہونے لگتی ہے۔ لیکن یہ صورت حال بروقت اقدامات سے یقینی طور پر قابل علاج ہے۔

چلچلاتی ہوئی دھوپ کا موسم جب بھی آتا ہے اور تیز گرمی پڑنے لگتی ہے تو اس سے ناصرف یہ سارا جسم تپنے لگتا ہے بلکہ جلد بھی جھلنے لگتی ہے۔ سن اسٹروک سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پرعمل کیجیے اور خوش اور صحت مند رہیے۔

اسباب اور علامات:لو لگنے کے اسباب اور علامات سے واقفیت ہونی چاہیے۔ سٹاسٹروک یالو کا لگنا بہت زیادہ تیز دھوپ میں باہر موجود رہنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔ جلد خشک اور گرم ہو جاتی ہے۔ لو میں مبتلا ہونے والے شخص کے

سر میں درد ہو سکتا ہے۔ اس پر غنودگی طاری ہو سکتی ہے اور اسے متلی ہو سکتی ہے۔ اس کو بہت پیاس لگتی ہے اور اس کی سانس تیز چلنے لگتی ہے۔ تیز دھوپ میں سخت جسمانی محنت کے باعث جسم سے بہت پسینہ بہہ جاتا ہے اور نمکیات کی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس کے باعث پسینہ بہت زیادہ آتا ہے۔ تھکن ہو جاتی ہے اور عضلات اینٹھ جاتے ہیں۔ مریض کی نظر بھی دھند لاسکتی ہے اس پر غنودگی طاری ہو سکتی ہے، اسے متلی ہو سکتی ہے اور سر میں سخت درد ہو سکتا ہے۔با الفاظ دیگر مریض کو مندرجہ ذیل تکالیف ہو سکتی ہیں۔

جسم کا بڑھا ہوا درجہ حرارت، سر کا درد اورغنودگی، سرخ، خشک اور گرم جلد، نبض میں تیز رفتاری، پریشان خیالی، بے چینی، بعض اوقات بے ہوشی۔

ایمرجنسی کی صورت میں کیا کرنا چاہیے….؟بعض اوقات یہ ایمر جنسی کی صور تحال بن جاتی ہے اور اس سے زندگی کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔چنانچہ جیسے ہی اس بات کا احساس ہو کہ کسی شخص کو لو لگ گئی ہے تو اسے سب سے پہلے کسی سایہ دار جگہ میں یا کسی قریبی مکان میں منتقل کر دینا چاہیے۔

مریض کی قمیض اتار دیجیے اور اسے ٹھنڈے پانی میں بھیگی ہوئی ایک چادر میں لپیٹ دیجیے۔

اگر مریض بے ہوش ہو گیا ہو تو اسے آرام سے لٹادیجیے۔ اس کے سر کے نیچے تکیہ رکھ دیجیے اوراسے الٹا، یعنی پیٹ کے بل لٹادیجیے۔

مریض کا جو بازو اور گھٹنا آپ کے زیادہ قریب ہوا سے موڑ دیجیے۔

سر کی پشت کو اس طرح جھکادیجیے تاکہ ہوا کاراستہ کھلار ہے۔

مریض پر پنکھا جھلیے۔ آپ ہاتھ کا پنکھا بھی استعمال کر سکتی ہیں یا بجلی کا پنکھا چلا سکتی ہیں۔ ایئر کولریا AC اس موقع پر بھی بہت زیادہممدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر مریض ہوش میں ہے تو اس کو گھونٹ گھونٹ پانی دینا شروع کر دیجیے۔

… جب مریض کو پوری طرح سے ہوش آ جائے تو پھر اس کو پانی کی زیادہ مقدار دیجیے تاکہ جسم سے خارج ہو جانے والے پانی کے نقصان کی تلافی کی جاسکے۔

….. پیشانی، پاؤں اور جسم کے دوسرے کھلے ہوئے حصوں کو پانی میں بھیگے ہوئے کپڑوں سے ٹھنڈا کیجیے۔ ایک کے بعد دوسرا بھیگا ہوا کپڑا استعمال کرتی رہیے۔ یہاں تک کہ جسم کا درجہ حرارت100 درجہ ڈگری فارن ہائیٹ تک گر جائے۔

سن اسٹروک کی روک تھاماور علاج

……. بہت تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کیجیے۔ یہ وہ سب سے پہلی احتیاط ہے جو آپ کو برتنی چاہیے۔ اگر ضروری ہو تو سر اور چہرے کے گرد گیلاکپڑا لپیٹے۔ دھوپ کا چشمہ لگائیے۔

……. زیادہ مقدار میں پانی پیجیے اور خالی پیٹ کبھی باہر نہ نکلیے۔

اپنی جیب میں کچی پیاز کے کچھ ٹکڑےرکھ لیجیے۔

…. اگر آپ دو پہیوں والی سواری پر ہوں تو چہرے کو ڈھانپنے والا ہیلمٹ اور دستانے

استعمال کیجیے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ

Loading