Daily Roshni News

سوئٹزرلینڈ ،زیورخ میں  میلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ ،زیورخ میں  میلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر انتظام و انصرام کیا گیا، محبان ِ رسول ﷺ

خواتین و حضرات کی کثیرتعداد میں شرکت ۔۔۔

سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)محفل کا آغاز حسب معمول ذکر الہی قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت طیّب کمبوہ  نے حاصل کی۔ مقامی اور یورپ سے آۓ ہوے ثناخوانوں نے حضور ﷺ کے بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ کانفرنس درود و سلام سے گونج اٹھی۔ بچوں نے بھی اپنے اپنے انداز میں قرآن پاک کی تلاوت ،ثنا خوانی ، اور تقاریر کئی۔

 مقامی نعت خوانوں میں ریاض الدین قصوری، سید زین جیلانی ، محمود الحسن، عمران مزمل، ارشد سیٹھی اور دیگر ساتھی نے اپنے اپنے انداز میں حضور ﷺ کے ساتھ اپنے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ 

سعید اقبال قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

اٹلی سے آۓ  ہوے منہاج القرآن کے نوجوان اسکالر فیصل نظیر وڑائچ نے خطاب فرمایا اور دیار غیر میں بسنے والوں کو ایک ہی پیغام دیا سیرت النبی ﷺ  کا دامن تھام لیں آج مسلمانوں پر زوال کی وجہ ہی ہم اپنے نبی کی تعلیمات کو بھول گئے ہیں۔ آج کے اس پر فتنے کے دور میں اشد ضرورت ہے ہم سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل

  آخر میں سید علی جیلانی اور محمود الحسن نے  درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور  اجتماعی دعا سید علی الاشرفی الجیلانی نے پوری امت مسلمہ کے لئے اور فلسطین مسلمانوں کے لیئے خصوصی دعا فرمائی

تمام احباب نے منہاج القرآن کے منتظمین کا بہترین پروگرام کروانے پر شکریہ ادا کیا جن میں قابل ذکر نام عمران مزمل ، ارشد سیٹھی، سید اقبال قادری ، ارشد صاحب اور دیگر ساتھی

مہمانوں کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔

Loading