سینیئر صحافی محمد اقبال غوری کی (مرحومہ ہمشیرہ) اور مرحوم حافظ یوسف غوری کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل۔۔۔
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق) سینیئر صحافی محمد اقبال غوری کی (مرحومہ ہمشیرہ) اور مرحوم حافظ یوسف غوری کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں چالیسویں کا ختم شریف بروز جمعہ 13 ستمبر با وقت نماز عصر میں منہاج القران انٹرنیشنل اسٹریا ویانا 15 ڈسٹرک میں رکھا گیا۔ ایصال ثواب کی محفل میں لوگوں اور خاص کر انکے عزیز و اقارب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں خصوصی اٹلی سے تشریف لائے ہوئے حضرت علامہ سید زوار حسین شاہ بخاری ،صدر منہا ج القرآن آسٹریا حفیظ اللہ قادری،محمد اقبال غوری بھائی،محمد افتاب سیفی عظیمی،شیخ محبوب عالم،ملک شفیع،حاجی اکبر، محمد خالد غوری،ذوالفقار علی غوری،عاطف غوری، سلمان غوری،ض افتاب منیر، محمد ساجد غوری،محمد علی غوری،یاسر غوری اور دیگر فیملی میمبران نیک خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حفیظ اللہ قادری نے حاصل کی اور نقابت کے فرائض بھی ادا کئے۔سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت حضرات حسنین یوسف،عاطف غوری،جنید,حاجی اکبر اور محمد افتاب سیفی عظیمی نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کی۔خصوصی خطاب حضرت علامہ سید زوار حسین شاہ بخاری نے فکرِ آخرت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے، برزخی زندگی دائمی ہے، جہاں انسان نے ہمیشہ رہنا ہے۔آخر میں درود وسلام کے بعد سینیئر صحافی محمد اقبال غوری کی (مرحومہ ہمشیرہ) اور مرحوم حافظ یوسف غوری کی اہلیہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا۔