Daily Roshni News

سیٹلائٹ زمین پر کیوں نہیں گرتے؟؟

سیٹلائٹ زمین پر کیوں نہیں گرتے؟؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک سیٹلائٹ (سیارچہ) خلا میں تیر رہا ہے اور اس پر کشش ثقل کی فورس لگ رہی ہے لہذا اس فورس کے زیر اثر اس سیارچے کو گر جانا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر لگنے والی کشش ثقل کی فورس اس کی ولاسٹی کے ساتھ خود کو بیلنس کرتی ہے جس کی وجہ سے سیارچہ اپنے مدار میں ہی رہتا ہے اور اس سے اوپر یا نیچے نہیں جا پاتا۔کشش ثقل کی فورس دراصل سینٹری پیٹل فورس ہے یعنی ایسی فورس جو سینٹر کی جانب کھینچے اس کیس میں زمین کے سینٹر کی جانب۔لیکن سیارچے کی ولاسٹی(ٹرانسلیشنل) اس کے ساتھ خود کو بیلنس ہوتی اور سیارچہ زمین پر نہیں گر پاتا۔

سینٹری پیٹل فورس یوں معلوم کی جاتی ہے:

Fc=mv²/r

Fc=Centri petal force

m=mass of satellite

v=velocity of satellite

r=distance between earth and satellite

اس کلیے کو استعمال کرتے ہوۓ ہم سیارچے کی ولاسٹی معلوم کر سکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ سیارچہ زمین سے کتنا دور یے۔اس کلیے سے یہ ثابت ہوتا ہے سیارچہ جتنا زمین سے دور ہو گا اس کی ولاسٹی کم رکھنی پڑے گی اور جو سیارچہ زمین کے نزدیک ہو گا اس کی ولاسٹی بھی زیادہ ہو گی۔

لہذا سیارچہ کو گرنے سے روکنے کے لیے اس کی ٹرانسلیشنل ولاسٹی اس پر لگنے والی فورس سے بیلنس ہونی چاہئے۔

Loading