Daily Roshni News

‎شرح صدر کیا ہے اور اسکا حصول کیسے ہو ؟

‎شرح صدر کیا ہے اور اسکا حصول کیسے ہو ؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )‎ہمارے سینے میں پانچ روحیں ہیں لطیفہ قلب، لطیفہ سری، لطیفہ خفی، لطیفہ روح اور لطیفہ اخفیٰ۔ شرح صدرکا مطلب ہواکہ ان پانچوں کا جودروازہ ہے وہ قلب ہے اوراگر قلب بیدار ہوگیا تو باقی ارواح خود بخود بیدار ہوجائیں گی۔ اس قلب کو بیدارکرنا شرح صدر ہے کیونکہ تصوف میں اہمیت قلب کوہے۔ شرح صدرکیسے ہوتی ہے یہ مولوی کونہیں پتہ، اسی لئے بابا بلھےشاہ نےفرمایا ہےکہ

‎ملاں تے مشالچی دوہاں اکو چت

‎لوکاں کردے چاننا آپ ہنیرے وچ

‎سلطان صاحب نےکہا تھا کہ

‎الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہو

‎نفی اثبات دا پانی ملیا ہر رگے ھر جائی ہو

‎اسی کیلئے بلھے شاہ نے فرمایا کہ

‎نہ میں پنج نمازاں نیتی نہ تسبا کھڑکایا

‎بلھے نوں ملیا مرشد جو اینویں جا بخشایا

‎یہ بخشوانے والی چیزایسے ہی ہوتی ہے کوئی کرنہیں سکتا۔ یہ مرشد کی نظرسے ہی ہوتی ہے ورنہ نہیں ہوتی۔ اگریہ چیزبغیر مرشد کے مل جاتی توتہترفرقے کیوں بنتے !

‎سورة الزمرآیت نمبر 22

‎أَفَمَن شَرَحَ اللَّـهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَام

‎ترجمہ : اگرتم اسلام پرعمل پیرا ہونا چاہتے ہو تو شرح

‎صدر کرلو _

‎سورۃ المائدہ آیت 35

‎یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ وَ

‎جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْن (35)

‎اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ   فلاح پاؤ _

‎القرآن

پہلا جہاد کا مقام انسان میں ہی موجود ہے _

لطیفہ نفس کے سبب _

لیکن اللہ پاک سورۃ المائدہ آیت 35 میں اسکا علاج بتا رہے ہیں _

اسکی راہ میں جہاد

‎جن کی نظروں کواللہ کیمیا گری عطا فرما دیتا ہےتووہ پتھرکوسونابنا دیتےہیں اورمردہ قلب پرنظر ڈال کےاسمِ ذات اللہ سے یا ذات کی صورت میں اس کے قلب پر نگاہ ڈال کر اُسےزندہ کردیتےہیں

‎یہ شرح صدرطریقت کاعلم ہے جس میں سینےکےاندر روحوں کوبیدارکیاجاتاہے

‎ لطیفہ قلب

‎ لطیفہ روح

‎ لطیفہ سری

‎لطیفہ خفی

‎ اور لطیفہ اخفی کوبیدارکیا جاتاہے

‎ اس کیلئےاللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایاہےکہ

‎وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُّرْشِدًا

‎سورۃ الکھف آیت نمبر 17

‎ترجمہ : اورجس کواللہ گمراہ کرنا چاہتا ہےتواُس کوولی اورمرشد عطا نہیں کرتا

سورۃ الکہف آیت 28

وَ اصۡبِرۡ نَفۡسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ وَ لَا تَعۡدُ عَیۡنٰکَ عَنۡہُمۡ ۚ تُرِیۡدُ زِیۡنَۃَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَہٗ عَنۡ ذِکۡرِنَا وَ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَ کَانَ اَمۡرُہٗ فُرُطًا ۲۸

 (اے میرے بندے!) تو اپنے آپ کو ان لوگوں کی سنگت میں جمائے رکھا کر جو صبح و شام اپنے رب کو یاد کرتے ہیں اس کی رضا کے طلب گار رہتے ہیں (اس کی دید کے متمنی اور اس کا مکھڑا تکنے کے آرزو مند ہیں) تیری (محبت اور توجہ کی) نگاہیں ان سے نہ ہٹیں، کیا تو (ان فقیروں سے دھیان ہٹا کر) دنیوی زندگی کی آرائش چاہتا ہے، اور تو اس شخص کی اطاعت (بھی) نہ کر جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی ہوائے نفس کی پیروی کرتا ہے اور اس کا حال حد سے گزر گیا ہے o

اب جو آپ سے کہے کہ اللہ پاک کے علاؤہ کوئ ولی نہیں اور دلیل میں آیت پیش کرے _

سورۃ البقرہ آیت 107

 کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے، اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ ہی مددگار o

اسکو آپ کیا جواب دوگے ؟

#everyone

Loading