Daily Roshni News

شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے نئے حملے مغربی میڈیا کی مبالغہ آرائی ہے: رپورٹ

انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار اورکریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے نئے حملے مغربی میڈیا کی مبالغہ آرائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا  ہےکہ فلسطینی مسلح گروپ غزہ میں اپنی فوج کی تعمیر نو کے ابتدائی مراحل میں ہیں، جنوبی خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی افواج کے خلاف دفاع جاری ہے، فلسطینی مزاحمت کار دھماکا خیز آلات سے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے بھی گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں اہداف پر چار حملے کیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا، غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 218 ہوگئی۔

امریکی اخبار کی نامعلوم اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ

دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل جنگ بندی کے ایک مسودے پر غور کر رہے ہیں، جنگ بندی کے مسودے میں لڑائی میں 6 ہفتےکا وقفہ شامل ہوسکتا ہے۔

واضح رہےکہ 2 روز قبل پیرس میں مذاکرات کاروں نےجنگ بندی کی شرائط پر بات کی ہے اور اس حوالے سے قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں جو مستقبل میں مستقل جنگ بندی کا باعث بن سکتی ہے۔

Loading