Daily Roshni News

شہدائے کربلا کانفرنس کا عظیم الشان انعقاد پاکستان اسلامک سینٹرروٹر ڈیم میں عقیدت و احترام سے کیا گیا۔

شہدائے کربلا کانفرنس کا عظیم الشان انعقاد

پاکستان اسلامک سینٹرروٹر ڈیم میں عقیدت و احترام سے کیا گیا۔

علامہ افتخار علی چشتی اور افتخار حسین شاہ کے خطابات

جبکہ علامہ ڈاکٹر محمد اشفاق نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) 30 جولائی بروز اتوار شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اسلامک سنٹر روٹرڈیم میں عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا تلاوت اور نقابت کے فرائض علامہ ڈاکٹر محمد اشفاق صاحب نے سر انجام دیے، امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں منقبت کی صورت میں مختلف احباب نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔علامہ پیر سید افتخار حسین شاہ صاحب مدظلہ العالی نے عظمت پنجتن پاک اور اہل بیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں ان نفوس قدسیہ کی محبت کو محبت الہی کا ذریعہ قرار دیا۔ان کے بعد حضرت علامہ افتخار علی چشتی صاحب زید مجدہ نے شہادت  سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہوئے پیغام کربلا پر بھی زور دیا۔ آخر میں عوام الناس کو تلقین کی گئی کہ پیغام کربلا دراصل قرآن مجید کا دامن تھامنا، نماز کی پابندی کرنا اور عورتوں کے لیے پردے کا اہتمام کرنا ہے۔

Loading