شہدائے کربلا کی یاد میں
جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام
روزانہ کی بنیاد پر محافل کا انعقاد انتہائی
کامیابی سے جاری و ساری ہے۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نیوز ڈیسک)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کی محافل کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی اور انتہائی کا میابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ بروز جمعرات 27جولائی2023کو مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے شہدائے کربلا کی یاد میں محفل کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اہل بیت سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ، مذکورہ تقریب میں علمائے کرام نے واقعہ کربلاکے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شہدائے کربلا بلخصوص امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔