Daily Roshni News

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور

شہد اور دار چینی

 کے استعمال سے موٹاپا

اور گلے کی خرابی دور

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری2024

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور)موٹاپے سے آج کل بہت لوگ پریشان نظر آتے ہیں۔ شہد اور دار چینی کے ذریعے وزن بآسانی کم کیا جا سکتا ہے۔

ایک گلاس اُبلے ہوئے پانی میں ایک چٹکی دار چینی پاؤڈر۔ اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر روزآنہ صبح خالی پیٹ پینا وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کیا جا سکتا ہے۔ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی کرتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا رس اور ایک چائے کا چھیچ شہد مکس کر کے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لا سکتا ہے۔

شہد اور دار چینی کے امتزاج سے کئی امراض کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق شہد کئی امراض میں مفید ہے۔ دار چینی جسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس مرکب کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

سردی اور کھانسی:ایک بڑا چھیچ شہد کنگنا گرم کر کے اس میں ایک چوتھائی چمچ دار چینی پاؤڈر ملالیں۔ اس مرکب کااستعمال کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مفید ہے۔

بال جھڑنے کے لیے:بال جھڑنے یا گنج پن میں گرم زیتون کے تیل میں ایک چھوٹا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ دار چینی ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔

نہانے سے پہلے سر پر یہ مکسچر لگایا جائے۔ اسے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔

کولیسٹرول کم رہتا ہے:بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے شہد اور دار چینی مفید ہیں۔ ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو مستقل اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہیے۔

ایک چھوٹا چمچ دار چینی پاؤڈر کو ایک چھوٹے چمیچ شہد میں ملا دیں۔ اس مرکب کو ایک کپ پانی یا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید مانا جاتا ہے۔

کیڑا کاٹ لے تو:شہد اور دار چینی میں جراثیم مارنے کی خصوصیات ہیں۔ شہد اور دار چینی پاؤڈر کو کنکنے گرم پانی میں ملائیں اور ایک پیسٹ بنا لیں۔ اسے جسم کے اس حصے پر لگالیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو۔

تیزابیت میں مفید:ہاضمے کی خرابی، معدے کی جلن اور تیزابیت میں شہد اور دار چینی مفید ہیں۔ ہر کھانے سے قبل شہد اور دار چینی کا پاؤڈر مکس کر کے استعمال کرنے سے پیٹ میں جلن یا بد ہضمی میں آرام ملتا ہے۔

کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے:دار چینی اور شہد کا گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔ اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگا کر 15 منٹوں کے لیے لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں دو تین بار کرنے سے کیل مہاسوں سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شفاف جلد:شہد ایک اچھا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے۔ اسے پینا معمول بنالینا جسم سے کئی زہریلے اجزا کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ شہد کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مفید ہیں۔

صحت مند دل:طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ شریانوں کا سکڑ نا حرکت قلب متاثر ہونے، یاد داشت خراب ہونے یا سر درد کا باعث بنتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے تین چمچ شہد کا استعمال کئی مسائل سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

بہتر یاد داشت:طبی ماہرین نے شہد کو ذہنی تناؤ میں مفید پایا ہے۔شہد یادداشت بہتر بنانے میں بھی مفید ہے۔ شہد میں موجود کیلشیئم دماغ میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہےجو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔

معدے کے لیے فائدہ مند:جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک پیچ شہد پینا نظام ہضم سے جڑے متعد د امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ شہد مصر جراثیموں کو ختم کر کے جسم کے اندر کئی

چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔

سر کی خشکی دور:شہد سے بال دھونا سر کی خشکی میں مفید ہے۔ اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے سر پر اس کی دو سے تین منٹ کمالش کی جائے۔

مدافعتی نظام مضبوط:شہد میں پولی فائنولز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ روزانہ شہد استعمال کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اس طرح بیماریوں سے بآسانی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اینٹی بیکٹیریل:تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد میں اینٹی بیکٹیریا کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اسے پینے سے معدے میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔

نوٹ: روحانی ڈائجسٹ کے مضامین میں مختلف قدرتی اجزا کے مفید اثرات ، گھریلو نسخے ، ٹوٹکے اور مشقیں وغیرہ قارئین کی آگہی اور معلومات میں اضافے کے لیے شائعکی جاتی ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے کسی ماہر معالج،ڈاکٹر ، ہو میو پیتھ یا مستند حکیم سے مشورہ کر لیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری2024

Loading