Daily Roshni News

شہد کئی امراض سے دور رکھتا ہے

شہد کئی امراض سے دور رکھتا ہے
شہد سے صحت بہتر اور عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شہد غذا بھی ہے اور قدرتی دوا بھی۔ شہد کو زمانہ – قدیم ہی سے بطور دو اور غذا استعمال کیا جاتا ہے۔ شہد – ایک مؤثر جراثیم کش بھی ہے۔ شہد کا استعمال ہر موسم اور ہر عمر میں مفید ہے۔ شہد کی ایک خوبی اس = کا سریع الاثر ہونا ہے۔ شہد معدہ میں جاکر جلد ہی ۔ جزو بدن بن جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے فورا توانائی کا – احساس ہوتا ہے اس سے حاصل شدہ توانائی دیر پار ہتی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ جن علاقوں میں = شہد کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے وہاں کے لوگ طویل العمر ہوتے ہیں اس سلسلے میں وسطی ایشیا کی ریاست آذر بائیجان کا نام لیا جا سکتا ہے۔
شہد کئی امراض میں مؤثر و مفید ہے۔ ڈاکٹر جی این ڈبلیو تھامس ایڈنبر اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ خرابی ہضم کے کئی مریضوں میں اختلاج قلب کا ۔ بھی عارضہ تھا۔ میں نے شہد کا تجربہ کیا اور اسے دل کی بے ترتیب حرکت کو درست کرنے اور مریض کو قوت دینے والی عجیب مقوی چیز پایا۔

ڈاکٹر آرنلڈ جو معروف عالمی ماہر غذائیت ہیں نے شہد کے فوائد اور مختلف مواقع پر اس کےاستعمال کے طریقے بتائے ہیں۔ یونانی محکمہ حفظان صحت کے افسر اعلیٰ ڈاکٹرجے ایچ کیوج نے اپنی کتاب جدید غذائیہ میں لکھا – ہے : کسی طویل بیماری میں مثلاً نمونیہ وغیرہ مریض کا ہاضمہ کم زور ہو جاتا ہے، قصف شکم اورہد قصف قلب میں شہد عمدہ غذا اور دو ابتایا جاتا ہے۔ ہاپکنیز یونیورسٹی کے پروفیسر ای وی میکا کہتے س ہیں کہ شہد بہترین حفاظتی و مدافعتی غذا ہے۔ میں امریکن ڈاکٹر کلینٹس جار دس کا کہنا ہے کہ جسم کا کے اندر معدنی اجزاء کم ہوں تو انہیں پورا کرنے کا کی مفید ذریعہ یہ ہے کہ دو چمچ سیب کے سرکہ میں اتنا یں ہی شہد ملا لیا جائے۔ یہ ترش مرکب گھٹیا سے لے کر دمہ تک اور بچپن سے بڑھاپے، نیز اور کئی امراض میں شفاء بخش ہے۔
روسی عوام آگ سے جلے ہوئے کا علاج شہدکی سے تیار کردہ ایک مرہم سے کرتے ہیں۔
یہ مرہم آسانی سے ہر گھر میں بنایا جاسکتا ہے کا اس طرح کہ شہد اور مچھلی کا تیل مساوی وزن لے ل کر اچھی طرح حل کر کے متاثرہ حصہ پر لگایا جائے۔ س روس میں یہ مرہم اب تجارتی بنیادوں پر تیار اورفروخت ہوتا ہے۔شہد کے چند مزید فوائد درج ذیل ہیں۔

شفاف جلد
شہد ایک مفید اینٹی آکسائیڈنٹ ہے۔ اسے پینا اکٹر معمول بنا لینا جسم سے بیشتر زہریلے مواد کے اخراج کھا میں مدد دیتا ہے۔ اس کی جراثیم کش خصوصیات جلدکو شفاف اور بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
جسمانی وزن میں کمی
اگر وزن میں اضافے سے پریشانی ہو تو طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ چینی سے بنے بیٹھے پکوانوں کو غذا سے نکال دیا جائے، اس کی جگہ شہد کو شامل کیا جائے۔
کولیسٹرول لیول میں کمی
شہد میں ایسے اجزاء اور وٹامنز سے بھر پور ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ روزانہ شہد پینا ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاء کی سطح برقرار رکھنے میں مفید ہے جو اضافی کو لیسٹرول میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔
صحت مند دل
طبی تحقیق سے یہ چیز سامنے آئی ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتے ہیں، شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سر درد کا باعث بنتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ دو سے تین چمچ شہد کا استعمال دل کی تقویت کےلیے مفید ہے۔
بہتر یاد داشت
طبی تحقیقی رپورٹس میں شہد کو ذہنی تناؤ میں مفید بتایا گیا ہے۔ شہد ایسے دفاعی نظام کو بحال کرتاہے جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مفید ہے۔
معدے کے لیےفائدہ مند
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد پینا متعدد ایسے امراض سے تحفظ دیتا ہے جونظام ہضم سے جڑے ہوتے ہیں۔ شہد جراثیموں کو ختم کر کے جسم کے اندر چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔
گلے کی تکلیف میں راحت

کھانسی کو روکنے کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی کرتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا پیچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یادو لیموں کارس اور ایک چائے کا چمچ شہد مکس کر کے اس سے غرارے کرنا
گلے کی تکلیف میں کمی لا سکتا ہے۔
سر کی خشکی کو دور کرے شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے، اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ سر کی خشکی سے اسے نجات کے لیے پہلے شہد کو ہلکے سے با کے گرم پانی میں مکس کر کے سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کرنی چاہیے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری

Loading