Daily Roshni News

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ویانا پہنچ گئے۔۔۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اقوام متحدہ میں ورلڈ انٹرفیتھ ہارمونی ویک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ویانا پہنچ گئے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔پورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اقوام متحدہ میں ورلڈ انٹرفیتھ ہارمونی ویک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ویانا پہنچ گئے۔اس موقع پر وہ اپنا خصوصی خطاب یو این ویانا اسٹریا میں کریں گے۔ یہ کانفرنس یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے ہر سال اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔  جیسے ہی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایئرپورٹ پر پہنچے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اور معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں منہاج یورپین کونسل کے ڈاکٹر چن نصیب ،قیصرنجیب،ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا ڈاکٹر علامہ مدثر حسین اعوان،صدر مجلس شوری چوہدری محمد آصف،نائب صدر سلیمان صدیق،سینئر نائب صدر حفیظ اللہ قادری،فنانس سیکرٹری زاہد غنی چوہان،سینئر ایگزیکٹو ممبر جمشید رشید،سینئر ممبر ارشد راجپوت اور اسسٹنٹ پروفیسر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر یاسر خان شامل تھے۔

Loading