Daily Roshni News

طاہر اقرار شاہ کے 7رشتہ دار المناک حادثے میں جاں بحق، جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون تعزیت

ہالینڈ، سیاسی  اور سماجی شخصیت طاہر اقرار شاہ کے 7رشتہ دار

المناک حادثے میں جاں بحق، ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر

محمد جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون تعزیت اورد عائیہ  کلمات۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ہالینڈ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت طاہر اقرار شاہ  کے7رشتہ دار پاکستان میں کشتی ڈوب جانے کے المناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سات افراد جن  میں طاہر اقرار شاہ کی دو خالہ زار بہنیں ان کے 4بچے دریائے جہلم کو بذریعہ کشتی عبور کرکے منڈی بہاؤ الدین جاتے ہوئے کشتی کا توازن برقرار نہ رہنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ لاشیں دیکھ کر ان کے جوان  کزن  ہارٹ اٹیک ہونے کی بدولت انتقال کر گئے۔ اس المناک حادثے پر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون طاہر اقرار شاہ سے رابطہ کرکے ان کے رشتہ داروں کے جاں بحق ہو جانے پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران طاہر اقرار شاہ مرحومین بہنوں کے ساتھ گزرے لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ جاوید عظیمی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام جبکہ طاہر اقرار شاہ کے لئے صبر جمیل کے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading