Daily Roshni News

طب عظیم حضرت قلندر بابااولیاءؒ کے نادر طبی نسخے۔۔۔ قسط نمبر2

طب عظیم

حضرت قلندر بابااولیاءؒ کے نادر طبی نسخے

قسط نمبر2

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ طب عظیم حضرت قلندر بابااولیاءؒ کے نادر طبی نسخے) میٹھا اور نمک بھی غذا میں کم کردیں، چربی دار اور روغنی غذاؤں کو استعمال مت کرائیں بلکہ سرسوں کا خالص تیل غذا میں استعمال کیجیے۔

وہ صاحب شکر یہ ادا کر کے واپس چلے گئے کچھ دنوں بعد آئے تو عرض کرنے لگے کہ “جناب! اللہ کا کرم ہو گیا ہے۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔“

بڑا سر

ایک مرتبہ ایک عورت اپنے چھوٹے سے بچےکے ساتھ آئیں۔

بچے کا سر کافی بڑا تھا اور اس کے بال اڑے ہوئے تھے وہ خاتون بابا صاحب کو بتانے لگیں کہ بچےکا سر بہت بڑا ہے اور ہلتا رہتا ہے۔ جب یہ پیدا ہوا تھا تو اس کی گردن پر ایک آبلہ تھا۔

بابا صاحب نے بچے کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور خاتون سے فرمانے لگے کہ سورج مکھی کے بیج پانی میں جوش دے کر چائے کی طرح دم دیں اور چینی ملا کر بچے کو صبح شام پلائیے۔

معذوری

بابا صاحب کی خدمت میں ایک بار ایک ایسا مریض لایا گیا جس کا کچھ عرصہ پہلے ایکسیڈنٹ ہو گیا تھاڈاکٹروں نے آپریشن کر کے کمر میں سلاخ ڈال دی تھی آپریشن کے بعد وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا اور اس کی آنکھیں بھی ضائع ہو گئیں۔ بابا صاحب نے یہ علاج تجویز کیا۔

جامن کے سر کہ میں پیاز چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔ تین دن تک دھوپ میں رکھیں۔ اس کے بعد اٹھا لیں۔

تینوں وقت روٹی کے ساتھ مریض کو کھلائیں۔

اگر جامن کا سر کہ دستیاب نہ ہو تو جامن کی کونپلیں لے کر پیاز کے ساتھ پیس لیں اور روزانہ تینوں وقت کھانے کے ساتھ دیں۔ پیاز اور جامن کی کو چلیں ہم وزن ہوں۔“

پیٹ بڑھنا

ادھیڑ عمر کے ایک صاحب آئے اور کہنے لگے کہ ایک سال پہلے اچانک غیر معمولی طور پر میرا پیٹ بڑھنا شروع ہو گیا اور مستقل بڑھتا رہا۔ اب تو پیٹ کر منکے کی طرح سخت ہو گیا ہے۔

بابا صاحب نے کہا:بھئی ناف نلوں کی خرابی ہے گفتند دو تولہ سادے پانی سے کھالیا کرو۔

استسقاء

استقاء کی ایک مریضہ بابا صاحب کے پاس آئیں تو آپ نے انہیں اسی کا سفوف تجویز فرمایا کہ حلوہ بنا کر یا سادہ کھائیں ان شاء اللہ جلد صحت ہو جائے گی۔

ایڑی کا درد

ایک بوڑھی اماں کی ایڑی میں شدید در در بہنے لگا جو کسی صورت ختم نہیں ہو رہا تھا ان کا بیٹا بابا صاحب کے پاس آیا۔

آپ نے بچہ سے فرمایا کہ اپنی اماں کے ایڑی کے اوپر پٹھوں پر سرسوں کے گرم تیل کے کپڑے سے نکور کرتے رہیں۔

سوئیاں نکلنا

ایک خاتون کو ایسا محسوس ہوتا جیسے جسم سے سوئیاں نکل رہی ہیں ۔ اپنے خاوند کے ساتھ بابا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ قلندر باباتھوڑی دیر غور کرتے رہے پھر فرمایا یہ مرض دماغ کے مخصوص خلیہ بند ہونے کی وجہ سے واقع ہوتا ہے اس کا علاج یہ ہے کہ شیشے پر سرخ رنگ کا فریم کر کے انکا کر دن بھر میں بار بار دیکھیے۔

بغل میں گلٹیاں

ایک صاحب بابا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان کی بغل میں عجیب گلٹیاں تھیں جن سے چائے کے رنگ کا پانی رستا تھا۔

قلندر بابا اولیا ت نے ان سے فرمایا گیرو کا سفوف بنا کر اس میں قدرے شکر ملا لیں اور آدھا آدھا ماشہ اس میں سے صبح نہار منہ ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے اور رات کو سونے سے پہلے پانی کے ساتھ چند ہفتے کھائیں۔“

پاگل پن

پاگل پن کا ایک مریض قلندر بابا کی خدمت میں لایا گیا جس کی حالت بہت خراب تھی تھوڑی تھوڑی دیر بعد ہی دماغی حالت بگڑ جاتی تھی بابا صاحب نے مریض کو دیکھا اور فرمایا جس کمرے میں مریض رہتا ہے اور سوتا ہے اس کمرے کا رنگ ہرا کر دیں، ہرے رنگ کے پر دے لگوادیں چھت میں بھی ہرا رنگ ہونا چاہیے۔ نمک کم سے کم مقدار میں استعمال کرائیں۔

اختلاج قلب

اختلاج قلب کے ایک مریض کو بہت آسان نسخہ بابا صاحب نے بتایا تھا جس سے وہ تندرست ہو گیا تھا۔ بابا صاحب نے فرمایا تھا۔ سفید چنبیلی کے چار پھول صبح نہار منہ ہتھیلی پر رکھ کر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے ملیں اور مصری ملا کر کھالیں چالیس روز تک استعمال کریں۔

چشمہ چھڑانا۔ نظر کی کمزوری: ایک ثابت ناریل لیں جو کچا نہ ہو۔ اس کو اوپر سے کاٹ کر سوراخ کر لیں۔ سوراخ میں اسپغول کی بھوسی بھر کر کٹے ہوئے ٹکڑے سے ڈھک دیں اور اس پر گوندھا ہوا آٹا، لپیٹ دیں۔ اب اس ناریل کو کھی میں اس وقت تک بھونیں کہ آنا سرخ ہو جائے۔ ٹھنڈا ہونے پر ناریل کو اسپغول سمیت ہیں لیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت ایک پیچ کے ساتھ لیں۔

گنج پن دور کرنے کے لیے گنج پن دور کرنے کے لیے حضور بابا صاحب یہ نسخہ تجویز فرماتے ہیں:

استعمال شدہ چائے کی پتی کو خشک کر کے باریک ہیں لیں اور پھر پانی میں ڈال کر اس قدر جوش دیں کہ پانی میں اس کا رنگ شامل ہو جائے اس میں تلوں کا تیل حل کر لیں اور متاثرہ جگہ پر مالش کریں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری2018

Loading