Daily Roshni News

عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر بھی سامنے آگیا

لودھراں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ  نے دوسری شادی کر لی۔

دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ  میں نےچند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔

ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہےتھے،  مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، مجھے ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے اسی دوران مجھے شہزاد نے نکاح کا پروپوزل بھیجا اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان سے  نکاح کر لیا ہے۔

 سامنے آنے والی ایک دوسری ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر کو ان کے ساتھ سڑک پر کھڑے دوستوں سے ملواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر  شہزاد کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ان کیلئے ہے جنہیں میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے، میری دانیہ شاہ سے شادی  2،  4 ماہ پہلے ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ  دانیہ شاہ کو 2022 میں  عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

Loading