Daily Roshni News

عربی میں دوستی کے بارہ درجات۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

عربی میں دوستی کے بارہ درجات🫱

انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

  1. زمیل

 کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔

  1. جلیس

 کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔

  1. سمیر

 ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔

  1. ندیم

 پینے پلانے والا ایک ساتھی، جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔

  1. صاحب

 کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔

  1. رفیق

 کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں

  1. صدیق

 ایک سچا دوست, کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو

  1. خلیل

 ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔

  1. انیس

کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں

 10  نجی

 قابل بھروسہ/اعتماد

 کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔

  1. صفی

آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔

  1. قرین

کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔                                  ِ

 “یارب العالمین” سب کُچھ تُجھ سے ہے اور سب کُچھ تیرا ہے مولا کریم اپنے کرم سے ہم پر اپنی رحمتیں اور عنایتیں نازل فرما۔

 یہ تیرا کرم اور احسان ہے جو تو بگڑی سنوار دیتا ہے۔ اے اللہ کریم   ہماری بگڑی ہمیشہ سنوارتے رہنا اور ہم پر اپنا خصُوصی فضل و کرم جاری رکھنا۔

“اللہ سُبحان و تعالی” ہم سب کے لۓ آسانیاں فرماۓ اور آسانیاں بانٹنے کی ہمت اور توفیق عطا فرماۓ۔

رب العزت سے دُعا ہےکہ آج کا دن اور ہر آنے والا دن میرے اور آپ سے منسلک  تمام پیاروں کے لۓ خُوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپُور ہو۔

یا اللہ ہم تمام لوگوں کو صحت اور تندرستی عطا فرما۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی نصیب فرما۔

                        🌷 آمین یا رب العالمین۔ 🌷

Loading