Daily Roshni News

عرس مبارک حضرت مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کی پروقار تقریب جامع مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

عرس مبارک حضرت مولانا شاہ احمد نورانی ؒ  کی پروقار تقریب

۔9جون  کو جامع مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی

جید علمائے کرام صاحب ِ عرس کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین، دین اسلام کے پیغام  اور رسول محتشم ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے حضرت مولانا شاہ احمد نورانی ؒ اپنی حیات میں ہمہ وقت مصروف عمل رہے اس کے ساتھ ساتھ آپ ؒ نے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جب بھی دین اسلام کی سربلندی ، عظمت و شان کا ذکر جمیل ہو گا تو صاحب عرس کی خدمات کا تذکرہ بھی ضرور ہو گا۔ حضرت مولانا شاہ احمد نوارانی ؒ کو خراج عقیدت پیش  کرنے کے لئے سالانہ  عرس  کی پروقار  تقریب بروز اتوار9جون  2024کو جامع مسجد فرید الاسلام  ایمسٹرڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ متذکرہ تقریب میں جید علمائے کرام علامہ مولانا مفتی شفیق الرحمن مصباحی، مولانا رفیق روشن علی نورانی، مولانا حافظ سجاد برکاتی ، مولانا عبدالغفار بیچن نورانی اور مولانا مشتاق علی نورانی صاحب عرس کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔ مذکورہ تقریب مین دعوت عام دی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردے کا خصوصی  انتظام ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سے کی جائے گی۔یادرہے اس عرس کا انتظام و انصرام صاحب عرس کے مرید خاص حاجی عبدالستارنورانی کر رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading