ہالینڈ، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے امام وخطیب
علامہ عمران قادری کی زیر سر پرستی ہر جمعہ نماز
کے بعد مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے
قبرستان روانہ ہوا کریں گے ۔ ملک مسعود الرحمٰن کلیا می
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کی انتظامی امور کمیٹی کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی نے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے نمائندہ خصوصی سےبذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے مسجد میں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق بتایا غوثیہ مسجد کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد خطیب و امام علامہ حافظ محمد عمران قادری الجیلانی کی سرپرستی میں قافلے کی صورت میں مسلم قبرستان جہاں ہمارے پیارے مسلمان مدفون ہیں ان کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ پاکستانی کمیونٹی کے حضرات سے التماس ہے کہ جمعتہ المبارک کی نماز کی ادائیگی کے لئے وقت پر تشریف لائیں کیونکہ نماز کے بعد فوری طور پر بذریعہ کار قبرستان کے لئے روانہ ہو جائیں گے اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
ملک مسعود الرحمن کلیامی : 0641217070