Daily Roshni News

عید کے آخری روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری، قصائیوں کے نخرے ختم

عید الاضحیٰ کے تیسرے اور چھٹی کے آخری روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

عید کے پہلے دو روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے نخرے ختم ہو گئے اور آج کم پیسوں پر بھی جانور گرانے کو تیار ہیں۔

بعض شہریوں نے گوشت کو مسالہ لگوا کر تیار کروانے کیلئے دکانوں کا رخ کر لیا، دوستوں عزیزوں کے ساتھ بیٹھک، دعوتیں، چٹ پٹے کھانوں سے دسترخوان سجیں گے، بریانی، پلاؤ، کڑھائی اور بار بی کیو کا اہتمام کیا جائے گا۔

منچلے کہیں نہر تو کہیں دریا کنارے اور کہیں پہاڑوں پر دوستوں کے ساتھ تکہ پارٹی میں مصروف ہیں تو بچے اور بڑے گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار آئس کریم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Loading