Daily Roshni News

غزل۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

غزل

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

جب کبھی ان کو ہے ، برہم دیکھا

اپنا رکتا ہوا ہے۔۔۔ ۔ دم دیکھا

ہم نے دیکھے، جفاؤں کے۔ پتلے

آپ جیسا نہ۔۔۔۔۔ محترم دیکھا

ہم نے موسم بدلتا ۔۔ دیکھا ہے

آدمی سے مگر ہے۔۔۔۔ کم دیکھا

سامنے بیٹھا رہا۔۔۔ بت بن کے

ہم نے یہ بھی تیرا۔۔ کرم  دیکھا

دے گیا اس کو بھی دغا۔۔ کوئی

ان کی آنکھوں کو آج۔۔ نم دیکھا

خوشی کا لطف کیا۔ اٹھائے گا

جس نے یارو نہ کبھی۔۔ غم دیکھا

آج تک دم بخود ہوں  میں ناصر

ایک دن ان کو تھا، یک دم دیکھا

ناصر نظامی

ملتان

01/12/2023/

Loading