ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) اللہ پاک کے آخری نبی ﷺنے ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک مومن نہ ہو جاؤ اور اس وقت تک( کامل) مومن نہيں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو، کیامیں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو؟ آپس میں سلام عام کرو۔‘‘ (ترمذی، ۴/ ۲۲۸، حدیث:۲۵۱۸)