Daily Roshni News

فرمان عالی شان ۔۔۔!!

‏ ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) ‏ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عُمَر     رضی اللہ عنہما   بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسولُ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے میرے دونوں کاندھوں کو ہاتھوں میں لے کر ارشاد فرمایا: ’’دنیا میں پر دیسی یا راہ گزر (یعنی آبائی وطن سے دور رہنے والے یامسافر)کی طرح  رہو۔‘‘ حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عُمَر     رضی اللہ عنہما   فرمایا کرتے تھے: جب تم  شام کرو تو صبح کا انتظار مت کرو  اور جب  صبح کرو تو شام کا انتظار مت کرو، اپنی تندرستی میں بیماری کا حصہ لے لو اور اپنی زندگی میں موت کی تیاری کر لو۔ (بخاری، ۴/ ۲۲۳، حدیث:۶۴۱۶)

Loading