Daily Roshni News

فرینڈز آف روشنی نے افطار ڈنر کا اہتمام ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں کیا گیا۔

فرینڈز آف روشنی نے افطار ڈنر کا اہتمام ، کمیونٹی سینٹر

دی ہیگ میں کیا، مختلف  مکتبئہ  فکر  کی نمایاں شخصیات کی بھرپور

شرکت جبکہ سفارتخانہ پاکستان سے ڈی ایچ ایم محمد واصف خصوصی مہمان تھے!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔عکاسی ۔۔۔بنارس علی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے فرینڈز آف روشنی نے بروز اتوار24مارچ2024کو روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا شاندار اہتمام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل  سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے کیا۔ مذکورہ افطار ڈنر میں ہالینڈ کے شہروں سے مختلف  مکتبئہ  فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات اور سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ڈی ایچ ایم ڈپٹی اور  ہیڈ  آف مشن محترم محمد واصف نے خصوصی شرکت کی۔

افطار سے قبل  مختصر روحانی  تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کی آخری مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اپنی دلنشین آواز میں کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں محمد شفیق  چیمہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید  عظیمی نے افطار ڈنر میں شریک ہونے والے تمام معزز حضرات اور بلخصوص ڈی ایچ ایم محمد واصف کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ اجتماعی دعا  علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے کروائی۔ بعدازاں  روزہ داروں کی خدمت میں افطار ی پیش کی گئی جبکہ نماز مغرب کے بعد ڈنر پیش کیا گیا۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کی زیر نگرانی افطار ڈنر کو کامیاب بنانے کے لئے چوہدری محمد الیاس، میاں عمران، چوہدری محمد اقبال، میاں مظفر حسین ، میاں آفتاب، محمد یاسر، بنارس علی، مجتبےٰ بٹ، چوہدری علی اعجاز ، ساجد علی اور محمد یاسر اعوان نے عقیدت و احترام ، جوش و جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیئے۔ یاد رہے اس ٹیم کے ساتھ میاں عاصم محمود، چوہدری اقبال، چوہدری الیاس اور چوہدری علی اعجاز کے نوجوان صاحبزادوں نے بھی محنت شاقہ سے معاونت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

Loading