Daily Roshni News

فلسطینیوں کےحامیوں نے بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا

فلسطینیوں کےحامیوں نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے کہ اس دوران فلسطینیوں کے حامیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالا جاتا رہا۔

مزید برآں دوران تقریر فلسطینی حامیوں نے صدر بائیڈن سے اسرائیلی مظالم رکوانے اور فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملےاور وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 62 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں، لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

Loading